Home » Waseb News » بین الصوبائی روڈ کی تعمیر سے پنجاب اور بلوچستان قریب ترین ہو جائیں گے

بین الصوبائی روڈ کی تعمیر سے پنجاب اور بلوچستان قریب ترین ہو جائیں گے

تونسہ میں موسی خیل روڈ بلوچستان اور تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے

taunsa-balochitan-road

تونسہ شریف(نامہ نگار)تونسہ میں موسی خیل روڈ بلوچستان اور تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو تین سال کے عرصہ میں مکمل ہوگا یہ بات لورلائی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جو یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی مولانا امیر زمان نے تمن بزدار کے علاقہ قادکہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو تونسہ کے راستے ملانے کے لیئے حکومت نے 2 ارب 83 لاکھ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی روڈ کی تعمیر سے پنجاب اور بلوچستان قریب ترین ہو جائیں گے جس سے پورا علاقہ خواطر خواہ ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ مقامی لوگ اپنے اختلافات ختم کر کے روڈی کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں سابق صوبائی وزیر

loading...

بلوچستان اور جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا محمد سرور ندیم نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ حکومت پنجاب اپر پنجاب میں موٹر وے بنا رہی ہے لیکن جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کو نظر انداز کر رہی ہے لیکن ہمیں امید ہے آئندہ حکومت پسماندہ علاقوں میں ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دیں گے چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی حافظ محمد رمضان نے کہا کہ یہ بین الصوبائی منصوبہ مقررہ مدت تک پورا ہو جائے گا اور کام تیزی سے جاری ہے حاجی احمد خان بزدار نے کہا کہ مزکورہ روڈ کی مد سے ایک ارب روپے خیبر پختونخواہ میں استعمال کیا جائے گا جو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے انہوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا چیئرمین یونین کونسل فاضلہ محمد اسلم خان بزدار چیئرمین یونین کونسل تمن بزدار محمد حیات خان بزدار نے بھی تقاریر کی اور مقامی سرداروں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مقامی سردار کی وجہ سے تونسہ موسی خیل روڈ کی تمعیر کا کام مکمل نہیں ہو سکا اس موقع پر عثمان خان جعفر ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ محمد نظام المحمود خواجہ محمد نصرالمحمود ضلع کونسل موسی خیل کے چیئرمین پائیو خان ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا محمد معاذ اللہ اقبال خان جعفر الیاس خان جعفر مولانا عبدالکریم بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*