Home » خبریں » تونسہ شریف -بھائی کے قاتل، سانپ سے انتقام،قاتل سانپ پکڑا گیا

تونسہ شریف -بھائی کے قاتل، سانپ سے انتقام،قاتل سانپ پکڑا گیا

تونسہ شریف -بھائی کے قاتل، سانپ سے انتقام،قاتل سانپ پکڑا گیا مگر

بھائی سانپ کو چھوڑنے پر مجبور

killer-snakes

تونسہ شریف(نامہ نگار)بھائی کے قاتل سانپ کو بھائیوں نے جوگی سے پکڑوا دیا مارنے نہیں دونگا جوگی ضد پر اڑ گیا چند روز قبل بستی ہڈوار شمالی میں گھاس کاٹنے والے نوجوان محمد جلیل ہڈوار کو سنگ چوڑ نامی سانپ نے کاٹ لیا تھا جوہ کہ سانپ کاٹنے کے دس منٹ بعد ہی چل بسا بھائی قاری مجید الرحمن نے سانپ کو مارنے کے لیئے علاقہ بھر سے جوگی منگوائے لیکن سنگ چوڑ ناگ کسی کے ہتھے نہ آیا اور ہر نار سامنے آکر بھاگ جاتا اس دوران سنگ چور سانپ نے ایک بکری اور ایک گائے کو بھی کاٹ کر مار دیا ،بھائی نے سندھ سے عبدالطیف بھٹائی کے علاقے

loading...

ے جوگیوں کے سردار معروف جوگی گلاب جوگی کو بلوایا جس نے پانچ دن کی محنت کے بعد خطرناک سانپ کو قابو کر لیا سانپ پکڑنے کے بعد جلیل کے بھائیوں نے سانپ کو مارنے کی کوشش کی تو جوگی نے کہا کہ انہوں نے دم واسطہ کے ذریعے پندرہ دنوں کے لیئے پکڑا ہے اور اسے واسطہ دیا ہے کہ پندرہ روز بعد جنگل میں چھوڑ دیں گے جس پر بھائیوں نے جوگی کو جانے دیا اور قاتل سانپ کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور بے بس نگاہوں سے دیکھتے رہے جوگی نے کہا کہ یہ سانپ سانپوں کا بادشاہ ہے اور سب سے خطرناک سانپ ہو اگر یہ ڈس لے تو 15منٹ کے اندر ہی بندے کی موت ہو جاتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*