Home » خبریں » عوام ایکسپریس اورمال گاڑی میں خوفناک تصادم،6 افراد جاں بحق،150 سے زائد زخمی

عوام ایکسپریس اورمال گاڑی میں خوفناک تصادم،6 افراد جاں بحق،150 سے زائد زخمی

ملتان  :  شیرشاہ کے قریب عوام ایکسپریس اورمال گاڑی میں خوفناک تصادم،6 افراد جاں بحق،150 سے زائد زخمی

csymv6gwyaava5j

تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوملتان نادر چٹھہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ شیرشاہ کے قریب ایک شخص مال گاڑی کے نیچےّ آکرجاں بحق ہو گیا جس کے باعث مال گاڑی رک گئی،پندرہ منٹ بعد عوام ایکسپریس پیچھے سے آکر مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

csymublwaaay4e1
عوام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں اور درجنوں مسافر بوگیوں میں پھنس گئے۔روشنی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارووائیاں ڈھائی گھنٹے بعد سورج نکلنے کے بعد شروع کی گئیں۔حادثے کا شکار عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔

csymcbdwyaa-pvr
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 10 افراد کی حالت تشناک ہے۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ڈاکٹرز کی جانب سے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ناصر اور سردار کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جا رہا ہے۔

loading...

حادثے کے بعد مرکزی ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا اور ٹرینوں کو متبادل راستے کے طور پر خانیوال سے جہانیاں کی طرف موڑ دیا گیا ہے جہاں سے وہ بہاولپور پہنچ کر ٹریک پر واپس آجائیں گی جب کہ مرکزی ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لئے ہیوی مشینری منگوا لی گئی ہے۔ دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ مسافروں کے لئے متبادل انتظامات کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثے کی جو وجوہات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق یا تو عوام ایکسپریس کو سگنل نہیں ملا یا پھر عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہیں دیکھا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔

train1

صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹرین حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدرری کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ملتان کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 72 گھنٹوں میں واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ان کے گھروں تک پہنچائی جائیں گی جب کہ زخمی مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانا بھی ریلوے کی ذمہ داری ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*