Home » خبریں » واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت متعارف

واٹس ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت متعارف

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

یہ سہولت پہلے بھی موجود تھی لیکن وہ صرف اینڈرائڈ صارفین کو دستیاب تھی۔

whats-aap

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد صارفین واٹس ایپ کے ذریعہ ویڈیو کالز بھی کر سکیں گے۔ اس سے قبل صارفین کو ٹیکسٹ اور وائس کالز کی سہولت میسر تھی۔ یہ فیچر جب اپ ڈیٹ کردیا جائے گا تو بہت آسانی سے وائس کالز کی طرح ہی استعمال کیا جاسکے گا۔

loading...

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے یہ فیچر ٹیسٹنگ کے طور پر صرف اینڈرائڈ صارفین کو فراہم کیا تھا۔ ٹیسٹنگ فیچر استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے بار بار کال منقطع ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی تھیں۔

اب اس فیچر کو بہتر کر کے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

whatsapp-2

انتظامیہ کے مطابق صارفین کی جانب سے طویل عرصہ سے اس فیچر کا مطالبہ کیا جارہا تھا جسے بالآخر اب پورا کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایپ میں موجود تمام فیچرز کو تمام صارفین کے لیے دستیاب بنانا چاہتے ہیں اور یہ قدم اسی تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*