Home » خبریں » چین میں گدھوں کی کھال سے بننی والی دوا سے گدھوں کی نسل ختم ہونے کا خطرہ

چین میں گدھوں کی کھال سے بننی والی دوا سے گدھوں کی نسل ختم ہونے کا خطرہ

بیجنگ: پوری دنیا سے گدھے کی کروڑوں کھالیں چین پہنچائی جارہی ہیں لیکن

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ چین ان کھالوں کا کیا کرتا ہے۔

donkey-skin

گدھے کی کھال سے ’’ایجیاؤ‘‘ نامی جیلے ٹِن بنایا جاتا ہے جو کئی طرح کی دوائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

حال ہی میں مارے گئے تندرست اور سیاہ گدھے کی تازہ کھال سے ’’ایجیاؤ‘‘ جیلاٹن بنایا جارہا ہے جو سردی لگنے سے لے کر بے خوابی تک کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ ’’ایجیاؤ‘‘ کو چینی معاشرے میں ایک خزانے کی حیثیت حاصل ہے جس کی چین میں طلب روزبروز بڑھتی جارہی ہے۔

لوگوں کا خیال ہےکہ ’’ایجیاؤ‘‘ سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ شمالی چین ایجیاؤ کا پیداواری مرکز ہے جہاں ہرہفتے گدھے کی ہزاروں کھالوں کو 100 کارخانوں میں پہنچا کر ان سے جیلاٹن بنایا جارہا ہے۔ اب یہ حال ہے کہ چینی کارخانے افریقا اور ایشیا تک سے گدھوں کی کھال برآمد کررہے ہیں۔ چین میں 1990 کے عشرے میں ایک کروڑ سے کچھ زائد گدھے تھے جو اب صرف 60 لاکھ رہ گئے ہیں۔

donkey-skin

loading...

دیگر ممالک سے چین لائے جانے والی کھالوں کی قیمت پہلے صرف 7 ہزار پاکستانی روپے تھی اور اب اس کی قیمت 30 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ نائیجیریا نے اپنے ملک سے چین کو گدھے کی برآمدات 3 گنا بڑھنے کے بعد پابندی عائد کردی ہے کیونکہ نائیجیریا حکومت کے مطابق اس طرح خود ان کے ملک میں گدھے معدوم ہوجائیں گے۔

گدھے کی کھالوں کی غیرمعمولی طلب کی وجہ سے افریقی ممالک میں ان کا غیرقانونی کاروبار بڑھ رہا ہے۔ ان ممالک میں کینیا، برکینا فاسو اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔

کہتے ہیں کہ چینی رہنما ماؤ ژے تُنگ نے بھی اپنے علاج کے لیے ایجیاؤ استعمال کیا تھا جب کہ چینی روایات میں اسے ہزاروں سال سے استعمال کیا جارہا ہے۔

ijieo-pack

اگرچہ ایجیاؤ کی افادیت کے سائنسی ثبوت بہت کم کم ملے ہیں جب کہ ایک چینی حکیم کے مطابق گدھے کی کھال کا جیلاٹِن مرد کو مضبوط رکھتے ہوئے طویل زندگی دیتا ہے، عورت اس سے حسین اور جوان رہتی ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ اس کا استعمال پورے دن مشقت و محنت کی قوت فراہم کرتا ہے۔ ایک کمپنی کے مطابق اس کے دو ڈبے ایک ماہ کے لیے کافی ہوتے ہیں اور مزدور سارا دن کام کرتے رہتے ہیں۔

 دوسری جانب جیلاٹِن کئی بیماریوں کو دور کرتا ہے اور سردی سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ نامردی کا علاج بھی کرتا ہے۔ گزشتہ برس چین میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ایجیاؤ فروخت کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*