Home » خبریں » 15 new features of the iPhone 7 آئی فون 7 کے 15 نئے فیچرز جو آپ کو حیران کردیں گے

15 new features of the iPhone 7 آئی فون 7 کے 15 نئے فیچرز جو آپ کو حیران کردیں گے

ایپل آئی فون سیون نے اپنی آمد سے پہلے ہی شائقین کے دلوں کو گرمانا شروع کردیا ہے۔

600481-iphone-1473250180-390-640x480

نیویارک : ایپل آئی فون کا تازہ ترین ماڈل آئی فون 7  دنیا بھر میں فروخت کےلئے پیش کیا جاچکا ہے جس کے بارے میں قبل از وقت تفصیلات جاری کرنے سے ایپل کارپوریشن مسلسل گریز سے کام لیا لیکن ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں نے اس کے نئے فیچرز کا سراغ لگالیا جو اس کے اجراء پر حرف بہ حرف درست ثابت ہوئے۔

iphone-7-plus-silver

 

کے جی آئی سیکیوریٹیز کے منگ چی کوو دنیا میں ایپل مصنوعات کے بہترین تجزیہ نگار تسلیم کئے جاتے ہیں جنہوں نے ایپل آئی فون کے اجراء سے پہلے ہی اس کے 15 نئے فیچرز کا راز فاش کردیا تھا۔

ٹرو ٹون ڈسپلے

True Tones Display

آئی فون 7 میں آئی پیڈ پرو کی طرز پر ’’ٹرو ٹون ڈسپلے‘‘ ہے جو لیزر کی مدد سے صارف کے قریب موجود ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلاتا ہے اور کم وقت میں کسی کمانڈ پر ردِعمل دے سکتا ہے۔

apple-iphone7-01-580x363

زیادہ ڈیٹا اسٹوریج

More data storage

آئی فون 7 میں 16 گیگا بائٹ ، 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے بجائے 32 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی ڈیٹا اسٹوریج والے ماڈلز دستیاب ہیں۔

apple-iphone7-data-storage

مزید حیران کن خبر پڑھیں       داڑھی والی لڑکی کادلچسپ کارنامہ ، نیاریکارڈ بنا دی

دوہرا کیمرہ

Dual Camera

ایپل آئی فون 7 پلس میں 12 میگا پکسل والے دو عدد ریئر کیمرے ہیں جن میں سے ایک وائڈ اینگل اور دوسرا ٹیلی فوٹو لینس سے لیس ہے۔

apple-iphone7-02-580x387

بہتر تصویر کشی

Better Photography

کم روشنی میں بہتر تصویر لینے کےلئے آئی فون 7 میں خصوصی سینسرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیچر سام سنگ گیلکسی کے حالیہ ماڈلز میں پہلے ہی سے موجود ہے۔

apple-iphone7-picture-quality

زیادہ فلیش ایل ای ڈیز

Multiple Flash LEDs

فلیش ایل ای ڈیز کی تعداد دو سے بڑھا کر چار کردی گئی ہے تاکہ تصویروں اور ویڈیوز میں بہتر رنگ ہوں۔

apple-iphone7-flash-led

ہیڈ فون جیک ختم 

End headphones jack

آئی فون 7 میں 3.5 ملی میٹر کا ہیڈ فون جیک ختم کردیا گیا ہے۔

apple-iphone7-headphone

لائٹننگ ایئرپوڈز

 

ہیڈ فون کی جگہ وائرلیس ’’لائٹننگ ایئرپوڈز‘‘ اور لائٹننگ ہیڈفون اڈاپٹر، ایپل آئی فون سیون کے اضافی سامان (ایسیسریز) میں شامل کردیئے گئے ہیں جو بلیو ٹوتھ کے ذریعے ان پٹ لیتے ہیں۔

apple-iphone7-03-580x296

loading...

 

ایمپلی فائر

Amplifier

بہتر اور اونچی آواز کےلئے اس میں دوسرے بیرونی اسپیکر کے علاوہ ایمپلی فائر کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

apple-iphone7-sound-blaster

واٹر پروف

Water-proof

آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس، دونوں کو آئی پی ایکس سیون ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اس قابل بنایا گیا ہے کہ آدھے گھنٹے تک پانی میں ڈوبے رہنے کے بعد بھی وہ صحیح سالم رہتے ہیں لیکن سام سنگ کا گیلکسی ایس سیون اس سے کہیں آگے ہے کیونکہ اسے پانی میں ایک گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک غرق رکھنے پر اس کا کچھ نہیں بگڑتا۔

apple-iphone7-04-580x326

زیادہ ریم

More RAM

آئی فون 7 میں 2 جی بی جبکہ آئی فون 7 پلس میں 3 جی بی ریم نصب ہے۔

apple-iphone7-ram

تیز رفتار پروسیسر

Fast processor

اس کے سی پی یو میں 2.45 گیگاہرٹز کلاک اسپیڈ والے، اگلی نسل کے اے10 چپ سیٹ پروسیسر استعمال کئے جارہے ہیں جن کی بدولت آئی فون سیون کی رفتار 20 سے 30 فیصد تک زیادہ متوقع ہے۔

apple-iphone7-05-580x326

تھری ڈی ٹچ 2.0 سینسر

تھری ڈی ٹچ 2.0 سینسر کی بدولت اس کی ٹچ اسکرین زیادہ بہتر ہے اور صارف کو بہتر کنٹرول فراہم کرتی ہے۔

apple-iphone7-sensor

ہیپٹک فیڈبیک

اس میں سے ’’ہوم‘‘ بٹن ختم کرکے اس کی جگہ ہیپٹک فیڈبیک سے لیس سینسر نصب کردیا گیا ہے جسے کام کرنے کےلئے چھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

apple-iphone7-06-580x435

اینٹینا بینڈز کاخاتمہ

آئی فون 7 کے نئے ماڈلز میں پشت کی اینٹینا بینڈز ختم کردی گئی ہیں تاکہ یہ زیادہ صاف ستھرا نظر آئے۔

apple-iphone7-antenna-band

دیدہ زیب انداز

آئی فون 7  دو نئے رنگوں میں متعارف کرایا جارہا ہے جو بالترتیب ڈارک بلیک (گہرا سیاہ) اور پیانو بلیک (پیانو کیز جیسا سیاہ) ہیں جبکہ اسپیس گرے کلر ختم کردیا گیا ہے۔

new-bitmap-image-3

اسمارٹ فون مارکیٹ کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ایپل آئی فون سیون کےلئے اسمارٹ فون مارکیٹ پر چھا جانے کا بہترین موقع ہے کیونکہ اس وقت سام سنگ گیلکسی نوٹ سیون کی فروخت اس میں سامنے آنے والی خرابیوں کے باعث نہ صرف روک دی گئی ہے بلکہ اس کے فروخت شدہ یونٹس بھی مزید جانچ پڑتال کےلئے واپس منگوالئے ہیں۔

اس سب کے باوجود، ایپل کارپوریشن کو یہ امید نہیں رکھنی چاہئے کہ ایپل آئی فون سیون دنیا بھر میں فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرسکے گا؛ البتہ اگلے سال یعنی 2017ء میں آئی فون کی دسویں سالگرہ کے موقعے پر کچھ غیرمعمولی کی توقع رکھی جاسکتی ہے۔

قیمت

ظاہر ہے کہ ایپل آئی فون اپنی ابتداء ہی سے دنیا کے مہنگے اسمارٹ فونز میں شامل رہا ہے، لہذا آئی فون سیون بھی مہنگا ہی ہے جس کی قیمت 84,000 سے  115,000 پاکستانی روپوں کے مساوی ہے۔

 

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں

ناخنوں کے نچلے حصے پرسفید نشان کا کیا مطلب ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*