Home » خبریں » ALLO-Messenger گوگل کا ’’آلو‘‘ میسینجر

ALLO-Messenger گوگل کا ’’آلو‘‘ میسینجر

ALLO-Messenger وی چیٹ، واٹس ایپ اور فیس بک کے مقابلے میں گوگل کا ’’آلو‘‘ میسینجر

allo-messenger-810x486

گوگل ایک میسجنگ ایپ پیش کررہا ہے جس میں اسٹیکر، ایموجی اور بدلتے ہوئے ٹیکسٹ کے آپشن ہوں گے۔

 

سان فرانسکو : اپنی تمام ترترقی کے باوجود گوگل میسنجر کی دوڑ میں پیچھے ہیں اور اب اس کمی کو دور کرنے کے لیے بہت جلد گوگل ’آلو‘ پیش کیا جارہا ہے۔

آلو فرانسیسی زبان میں ’ہیلو‘ کو کہتے ہیں اور گوگل نے اپنے میسنجر کو یہی نام دیا ہے۔ گوگل ٹیم کے مطابق اسے وی چیٹ، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کے مقابلے میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسمارٹ فون رکھنے والے افراد ایک ہفتے میں اوسطاً 23 گھنٹے میسجنگ کرتے رہتے ہیں۔

loading...

allo_messenger_google

گوگل کے مطابق آلو میں اسٹیکر، ایموجی اور تبدیل ہوتا ہوا (ٹرانسفارمنگ) ٹیکسٹ کے آپشن شاملکیے جائیں گے۔ ٹرانسفارمنگ ٹیکسٹ کی بدولت آپ ایک کلک سے ٹیکسٹ کو چھوٹا اور بڑا کرسکیںگے۔ فیس بک اور وی چیٹ کی طرح آلو میں چیٹ کرنے والے کمپیوٹر پروگرام یعنی ’ بوٹس‘ استعمال کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

allooo

آلو کے بوٹس ٹائپ کردہ ٹیکسٹ کو سمجھتے ہوئے ازخود گوگل سے معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔ مثلاً کسی گیم کا اسکور معلوم کرنا ہو تو آلو اسسٹنٹ آپ کو فوری طور پر اس کھیل کی تازہ صورتحال سے آگاہ کردے گا۔ اس کے علاوہ گوگل سرچ، نقشوں ، یوٹیوب اور ترجمے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے

601115-aalooomain-1473279487-519-640x480

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*