Home » Waseb News » Amjad Khan Khosa called on and TMA Let our old road Two

Amjad Khan Khosa called on and TMA Let our old road Two

ممبر قومی اسمبلی سردار امجد کھوسہ اور ٹی ایم اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے

ہمارا پرانا روڈ ہی واپس دلا دے نئے سے ہماری توبہ ہے

amjad-khan-khosa-called-on-and-tma-let-our-old-road-two

loading...

تونسہ شریف(نامہ نگار)کالج روڈ تونسہ میں جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہزاروں شہری طلبا و طلبات کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی ذلیل ہونے لگے انتظامیہ نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوسال سے سیوریج کی لائن تونسہ کے بارونق علاقے کالج روڈ میں بھچائی جا رہی ہے جس سے روڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے کالج روڈ تمام تعلیمی اداروں اور کاروباروں کا مرکز ہے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کئی طلبہ و طلبات کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کالج روڈ پر جانے والے موٹر سائیکل رکشہ اور کاریں کٹھارہ بن گئی ہیں

روڈ پر چاروں طرف دھول ہی دھول ہے جس کی وجہ سے لوگ دمہ کے مریض ہوتے جارہے ہیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کالج روڈ مکمل طور پر گردو غبار اور ناجائز تجاوزات کی لپیٹ میں آگیا ہے تونسہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اظفر خان جنرل سیکرٹری غیور احمد نے کمشنر ڈی سی او ممبر قومی اسمبلی سردار امجد کھوسہ اور ٹی ایم اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےہمارا پرانا روڈ ہی واپس دلا دے نئے سے ہماری توبہ ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*