Home » خبریں » Basket shape of the building باسکٹ شکل کی عمارت

Basket shape of the building باسکٹ شکل کی عمارت

Basket shape of the building باسکٹ شکل کی عمارتof the buildingامریکا میں 7 منزلہ باسکٹ شکل کی عمارت برائے فروخت

 

basket-shape-of-the-building

پکنک باسکٹ جیسی یہ 7 منزلہ عمارت 50 لاکھ ڈالر میں برائے فروخت ہے لیکن کوئی بھی اسے خریدنے کے لیے تیار نہیں۔

basket-shape

اوہایو: امریکی شہر کولمبس سے 40 میل دوری پر پکنک باسکٹ جیسی شکل کی 7 منزلہ عمارت برائے فروخت ہے جس کی قیمت 50 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً پچپن کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

دستکاری سے گھریلو سازوسامان بنانے والی ایک مقامی کمپنی ’’لونگابرگر‘‘ نے آج سے 20 سال پہلے یہ عمارت اپنی ہیڈ آفس بلڈنگ کے طورپرتعمیر کروائی تھی اور اس پر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ کمپنی کی نمائندگی کرنے کے لیے اس عمارت کو بطورِ خاص ایک ایسی پکنک باسکٹ جیسی شکل دی گئی جو لونگابرگر میں تیار کی جاتی ہے۔ مالی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے لونگابرگر کمپنی اس عمارت کو زیادہ عرصے تک اپنے استعمال میں نہ رکھ سکی اور بالآخر اسے اپنا ہیڈ آفس دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا۔

loading...

basket-shape-22

کم استعمال کی وجہ سے یہ عمارت کم و بیش نئی جیسی ہے۔ ابتداء میں اس کی زیادہ قیمت رکھی گئی لیکن کوئی خریدار نہیں ملا۔ کئی سال گزرنے کے بعد اب اس عمارت کی قیمت کم کرکے صرف 50 لاکھ ڈالر کردی گئی ہے لیکن پھر بھی کوئی اسے خریدنے کے لیے تیار نہیں۔

عمارت کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 80 ہزار مربع فٹ ہے اور اس حساب سے اس کی قیمت صرف 28 ڈالر فی مربع فٹ بنتی ہے جو کولمبس شہر میں جائیداد کی فی مربع فٹ قیمت کے آدھے سے بھی کم ہے۔

basket-shape-333

جس کی قیمت 50 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً پچپن کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

اتنی کم قیمت پر بھی اس عمارت کو خریدار نہ ملنے کی ایک وجہ تو یہ بیان کی جاتی ہے کہ کوئی بھی کمپنی کو پکنک باسکٹ جیسی دکھنے والی عجیب و غریب عمارت خریدنے سے کوئی دلچسپی نہیں ہوگی جب کہ یہ کولمبس شہر سے اتنی زیادہ دور ہے کہ یہاں آنے جانے والوں کو بہت پریشانی کا سامنا ہوگا۔ ایک مقامی اسٹیٹ بروکر کا کہنا ہے کہ اگر یہ عمارت شہر سے نزدیک ہوتی تو پوری قیمت میں کب کی فروخت ہوچکی ہوتی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*