Home » خبریں » Bloody colored river in Siberia سائبیریا میں دریا کا خونی رنگ

Bloody colored river in Siberia سائبیریا میں دریا کا خونی رنگ

Bloody colored river سائبیریا میں دریا کے خونی رنگ ، سب کو حیرت

011

اب تک پانی کے سرخ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکیں، حکام

ووسیبرکس: سائبیریا کے ڈیلٹی کن دریا کا پانی پراسرار طور پر سرخ ہوگیا جسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

سائبیریا کے علاقے کرنسو یارسک میں دریا ڈیلٹی کن کا پانی اچانک خونی رنگ جیسا ہو گیا جس کے بعد پانی کو دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

600878-siberia-1473269417-645-640x480

دریا کے قریبی علاقوں میں بہت سی فیکٹریاں ہیں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بااثر شخص نورلکس نکل کی کمپنی کی جانب سے صنعتی فضلہ دریا میں چھوڑا گیا جس کے نتیجے میں پانی سرخ ہوگیا تاہم اس وقت دریا کے سرخ ہونے کا معاملہ پراسرار صورت اختیار کر گیا جب کہ ماحولیاتی نگراں ادارہ اصل وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہوگیا۔

loading...

download

دوسری جانب نولکس نکل کی کمپنی نے مقامی میڈیا میں تصاویر جاری کی ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ کمپنی اور دریا کے درمیان کافی فاصلہ ہے اور کمپنی کے قریب سے گزرنے والا پانی اپنی اصلی حالت میں ہے لیکن تھوڑا دور فاصلے پر پانی سرخ دکھائی دیتا ہے۔

02

ادھر ماحولیاتی نگراں ادارہ دریا کے پانی کا رنگ سرخ ہونے پر شدید پریشان ہے کیوں کہ اب تک پانیکے سرخ ہونے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دریا کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ پانی کے سرخ ہونے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*