Home » خبریں » Brown meals are cause of happiness in life

Brown meals are cause of happiness in life

زرد غذائیں خوشی پیدا کرنے کا سبب

brown-meals-are-cause-of-happiness-in-life

آپ زرد رنگ کو کس بات کی علامت سمجھتے ہیں؟ اگر آپ شعر و ادب پڑھنے کے شوقین ہوں گے تو شاید آپ بھی زرد رنگ کو اداسی اور بربادی کی علامت سمجھتے ہوں۔

لیکن سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زرد یا پیلا رنگ دراصل خوشی اور اطمینان کا سبب بنتا ہے۔

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طبی و سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیلا رنگ ہمارے دماغ میں خوشی کی لہریں پیدا کرتا ہے۔ یہ دماغ کے اس حصہ پر اثر انداز ہوتا ہے جہاں سے جسم کو خوشگوار کیفیات میں مبتلا کرنے والے کیمیائی عناصر خارج ہوتے ہیں۔

سبزیاں اور پھل کھائیں، خوش رہیں 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پیلا رنگ کھانے پینے، خاص طور پر پھلوں میں استعمال کیا جائے تو یہ جسم پر نہایت خوشگوار طبی اثرات مرتب کرتا ہے۔

loading...

سائنسی تحقیق کے علاہ ماہرین نے مختلف سروے بھی کیے جس میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کس رنگ کا کھانا دیکھ کر وہ خوش ہوتے ہیں۔ سروے کے نتائج کے مطابق 1000 افراد میں سے 70 فیصد لوگوں نے زرد کھانے کو دیکھ کر خوشگوار کیفیات میں مبتلا ہونے کا بتایا

brown-meals-ar-cause-of-happiness-in-life-2

ماہرین کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ زرد رنگ کے (نمکین) کھانے عموماً کم نمک مرچ والے ہوتے ہیں جو طبیعت پر گراں نہیں گزرتے

اس کے برعکس سبز اور سرخ رنگ کے کھانے دیکھتے ہی ایسے کھانوں کا خیال آتا ہے جو مرچ مصالحہ سے بھرپور اور مرغن ہوں۔ مرغن اور تیز مرچ کے کھانے نہ صرف نظام ہاضمہ پر بوجھ بنتے ہیں جبکہ دماغ کو بوجھل اور منفی جذباتی کیفیات جیسے غصہ، تناؤ اور چڑچڑاہٹ پیدا کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اگر آپ کا فریج زرد رنگ کے پھلوں جیسے آم، کیلا، اور پائن ایپل وغیرہ سے بھرا ہوگا تو فریج کھولتے ہی آپ کو ایک سکون اور خوشی کا احساس ہوگا، بہ نسبت اس کے کہ فریج کھولتے ہی آپ کا سامنا جنک فوڈ سے ہو۔

تو پھر کیا خیال ہے، آپ اب کس رنگ کو فوقیت دیں گے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*