Home » Waseb News » Call Meeting Taunsa Sharif DSP Maher Ishaq Seal

Call Meeting Taunsa Sharif DSP Maher Ishaq Seal

تونسہ شریف ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال کی امن کمیٹی و دیگر سے میٹنگ

dsp-maher-ishaq-seal1

dsp-maher-ishaq-seal

تونسہ شریف( نامہ نگار) ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال نے تونسہ وہوا ریتڑہ میں امن کمیٹی کے ممبران ، پراپرٹی ڈیلرزسے بسلسلہ محرم الحرام میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور ایسے مواقع پر دہشت گردی؍فرقہ وارانہ کاروائیوں کا احتمال بڑھ جاتا ہے جس کے تدارک کیلئے عوام الناس کومحکمہ پولیس کے ساتھ اس سلسلہ میں تعاون کرنا چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔آپ پاکستانی شہری ہیں اور پاکستانی شہری ہونے کے ناطے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔محرم الحرام میں بھائی چارہ کی فضاء قائم کریں اور آپس میں امن وسکون سے رہیں

loading...

11350732_689092861217743_3890649505871251143_n امن کمیٹی کے ممبران منعقد ہونے والی تمام مجالس اور جلوس ہائے میں فزیکلی طور پر موجود رہیں گے۔اور امن و امان کو یقینی بنائیں گے کسی بھی قسم کے مذہبی یا شرانگیز فتنہ کواسی وقت حل کرنے میں پولیس کی مدد کریں گے۔امن کمیٹی کے ممبران منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس کے اوقات کار اور روٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔کسی بھی قسم کے اختراع کی صورت میں وہاں پر موجودپولیس انتظامیہ اور تعزیہ لائسنس دار سے رجوع کریں گے۔زیادہ سے زیادہ تحمل برداشت بردباری کا مظاہرہ کیا جائے.موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر ضروری ہے ۔کہ ہم سب ہر مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان تحمل روداری برداشت اور بھائی چارہ کی فضا پیدا کریں ۔اور اس سلسلہ میں آپ تمام لوگ انتظامیہ کے ساتھ ملکر بھر پور تعاون کریں ۔ اپنے لوگوں کو بھائی چارہ، امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی تلقین کریں تاکہ ہماری تحصیل اور ملک میں امن وامان قائم ہو۔آپ ہی لوگوں میں رواداری کا شعور بہتر انداز میں اجاگر کرسکتے ہیں۔آپ لوگ معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جنکا دائرہ اثر بہت وسیع ہے ملک میں مذہبی نفرت کو ختم کرنے کے لیے آپ لوگوں کو جہدو جہد کرنی ہوگی۔آپ معاشرے کے امن وتوازن کوبگاڑنے والے محرکات کا مختلف پہلوں سے جائزہ لیں اور اصل محرکات کی نشاندہی کریں اور ان محرکات کی اصلاح یا ان سے پیدا شدہ خرابیوں کے حل کے لیے اپنی گراں قدر تجاویز سے نوازیں۔نیشنل ایکشن پلان کے مطابق آپ پر ذیل ذمہ داری عائد ہوتی ہیں۔محرم الحرام کے ایام نزدیک ہیں دہشت گردی کا خطر ہ لاحق ہوتا ہے آپ بھی مکمل طو ر پر تعاون کریں۔جو اشخاص کرایہ کے مکان/بلڈنگ کے سلسلہ میں آپ کے پاس آتے ہیں کے کوائف اپنے پاس رکھیں۔مکمل کوائف کے حصول کے بعد فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو مطلع کریں۔مقامی پولیس کومنتخب کیے گئے مکان /بلڈنگ/دوکان کے بارہ میں مکمل اگاہی،نشاندہی کرائیں۔نامکمل کوائف کرایہ داران ہرگز وصول نہ کریں۔کرایہ داران کو SOPکے متعلق مکمل اگاہی کریں۔کسی بھی مشتبہ اشخاص کی موجودگی کے سلسلہ میں مقامی پولیس کو اگاہ کریں۔تمام کرایہ داران کا ریکارڈ ہر صورت مکمل طور پر آپ کے پاس ہونا چاہیے۔غیر اضلاع،غیرصوبہ جات کے اشخاص کی بابت مقامی پولیس سے مکمل تعاون کریں۔محرم الحرام کے ایام نزدیک ہیں دہشت گردی کا خطر ہ لاحق ہوتا ہے آپ بھی مکمل طو ر پر تعاون کریں۔جو اشخاص کرایہ کے مکان/بلڈنگ کے سلسلہ میں آپ کے پاس آتے ہیں کے کوائف اپنے پاس رکھیں۔مکمل کوائف کے حصول کے بعد فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو مطلع کریں۔مقامی پولیس کومنتخب کیے گئے مکان /بلڈنگ/دوکان کے بارہ میں مکمل اگاہی،نشاندہی کرائیں۔نامکمل کوائف کرایہ داران ہرگز وصول نہ کریں۔کرایہ داران کو SOPکے متعلق مکمل اگاہی کریں۔ اس موقع پر ایس ایچ او صاحبان محمد ایوب سپرا ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ۔ ایس ایچ او وہوا سیف اللہ جوئیہ اور ایس ایچ او تھانہ تونسہ سٹی نصراللہ خان بابر بھی موجود تھے

مزید یہ خبر بھی پڑھیں

تونسہ شریف-علماء کرام محرام الحرام میں بھائی چارے کی فضا قائم کریں -عبدالغفار خان

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*