Home » Waseb News » You can actually help you move out of the city under a pile of dirt

You can actually help you move out of the city under a pile of dirt

اپنی مدد آپ کے تحت گندگی کے ڈھیر شہر سے باہر منتقل کیئے جا رہے ہیں۔

طیب فائق کھتران tayab-faiq-khetran

وہوا(نمائندہ خصوصی)اپنی مدد آپ کے تحت گندگی کے ڈھیر شہر سے باہر منتقل کیئے جا رہے ہیں،ابتر صفائی سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،طیب فائق کھتران۔ تفصیل کے مطابق سماجی کارکن سردار طیب فائق کھتران نے شہر میں لگے گندگی کے ڈھیروں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم کی افتتاحی دعائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ برسوں سے صفائی کے نہ ہونے سے شہر کی گلیاں محلے گندگی سے اٹ چکے تھے جس سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے اس صورت حال پر اپنی مدد آپ کے تحت شہر کو گندگی سے پاک کرنے اور موذی امراض سے محفوظ بنانے کیلئے صفائی مہم چلائی جا رہی ہے جو پندرہ روز تک مکمل کر لی جائے گی انہوں نے کہا کمیونٹی تعاون کرے شہر کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پراہل علاقہ سماجی رہنما و یوذر کمیٹی دنٹر کے صدر ماسٹر بشیر احمد راجپوت،سردار احمد علی کھتران،سردار اطہر خان کھتران،سردار ابراہیم خان کھتران،سردار محمد علی کھتران،سردار حسین فاروق کھتران،سردارزین العابدین،سردارولید خان پٹھان،اعجاز احمد،محمدصفدر شیخ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد سلیم لاشاری، عزیز اللہ قیصرانی،الیاس آصف،ببلی خان،عبدالرشید بھٹی،حافظ عبدالقیوم قیصرانی،عصمت اللہ جبران،حاجی اشتیاق الحق قیصرانی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*