Home » خبریں » Captain Changeپاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر۔۔ ODI کپتان تبدیل کر دیا گیا

Captain Changeپاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر۔۔ ODI کپتان تبدیل کر دیا گیا

Captain Changeپاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر۔۔ ODI کپتان تبدیل کر دیا گیا

Pakistan-Team-Squad-ICC-T20-World-Cup-2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اظہر علی سے ون ڈے ٹیم کی قیادت چھینے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا، پی سی بی حکام نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں بدترین شکست کے بعد سرفراز احمد کو ایک روزہ قائد بنانے کی تیاری کرلی۔

پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 44 رنز، دوسرے معرکے میں چار وکٹ اور تیسرے ایک روزہ مقابلے میں 169 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

loading...

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک رکن نے بتایا کہ پی سی بی میں اظہر علی ہٹانے کی باتیں گردش کررہی ہیں، انگلینڈ کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ او آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گا، امکان ہے کہ نئے کپتان کو آئندہ سیریز کیلئے ذمہ داری سونپ دی جائے۔

پی سی بی رکن کا مزید کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اور موجودہ نائب کپتان سرفراز احمد بہترین متبادل اور متوقع کپتان ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اظہر علی کو ہٹایا گیا تو یقینی طور پر سرفراز ہی ان کی جگہ لیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*