Home » Waseb News » Controversial place will not make any office

Controversial place will not make any office

تونسہ شریف۔ متنازعہ جگہ پر کسی کو دفتر نہیں بنانے دیں گے اصغر لنگراہ

asghar-langrah

تونسہ شریف( سپیشل رپورٹر) تونسہ بار کے صدر ملک غلام اصغر لنگراہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچہری میں متنازعہ جگہ پر جو کہ سابقہ عدلیہ کی جگہ پر مقامی انتظامیہ کے ذمہ داران سازش کرکے چیرمیں یوسی کا دفتر قائم کرنے کے چکر میں ہیں اور اس سلسلے میں وکلا اور مقامی کونسلز کو لڑانے کے لئے سازش تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اور تھانہ سٹی کے

loading...

تفتیشی متنازعہ جگہ پر وکلا اور جنرل کونسلز کو لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ متنازعہ جگہ پر سب سے پہلے مقامی جج ذولفقار علی مزاری کی فیملی کورٹ ہے، انہوں نے کہا کہ اس جگہ پر چیرمین سٹی کا دفتر کسی صورت پر بننے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر عبدلاغفار تونسہ ایک معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس میں طے پایا تھا کہ اس عمارت میں وکلا اور انتظامیہ کسی بھی فیصلے تک کوئی دفاتر یا تعمیرات نہیں کریں گے لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا جا رہا ۔ انہوں نے جنرل کونسلز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحصیل ناظم کے دفتر کو ہی اپنا دفتر سمجھیں ۔اس متنازع جگہ پر دفتر بنانے سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اگر حالات خراب ہوئے تو تمام تر ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر پر عائد ہوگی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*