Home » خبریں » Criminals will also be taken to the grave جرائم پیشہ افراد پاتال میں بھی ہوں گے تو پکڑے جائیں گے

Criminals will also be taken to the grave جرائم پیشہ افراد پاتال میں بھی ہوں گے تو پکڑے جائیں گے

Criminals will also be taken to the grave جرائم پیشہ افراد پاتال میں بھی ہوں گے تو پکڑے جائیں گے

criminalimages (3)

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے پہلی بارجرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا مرتب کر لیا ہے ۔لاہورکی ایک کروڑکےلگ بھگ آبادی کی پُرامن زندگی کوتل پٹ کرنےوالےجرائم پیشہ افرادکی تعداد55 ہزار کےقریب ہےجبکہ پنجاب بھرمیں معاشرے کےیہ ناسورسوا2لاکھ سےبھی زائد ہیں۔۔۔

loading...

آبادی کےلحاظ سےملک کاسب سےبڑاصوبہ پنجاب ہے مجموعی طورپریہاں کےباسی پُرامن شہری ہیں لیکن ان کی زندگی میں زہرگھولنےوالےجرائم پیشہ افرادکی تعدادبھی کم نہیں جو سوا2لاکھ سےمتجاوزہیں۔پنجاب پولیس نےصوبےمیں موجود دہشت گردوں،ڈاکوؤں ،چوروں، اشتہاریوں ،منشیات فروشوں اورفرقہ واریت میں ملوث افراد کاڈیٹاتیارکرلیا ہے ۔آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس افسران نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد جرائم پیشہ افراد کے فنگرپرنٹس حاصل کر لئے گئے ہیں ،جبکہ باقی بچ جانےوالوں کےفنگرپرنٹس لینےکا کام بھی جاری ہے۔ڈیٹامیں جرائم پیشہ افراد کے بالوں اوررنگت تک کابھی ذکرکیا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے یہ فیصلہ بھی کیاہے کہ ساڑھے 4 کروڑروپے کی لاگت سے فنگرپرنٹ میچ سسٹم بھی خریداجائے گا جس کےبعد مجرم قانون سےبچ نہیں پائیں گے۔رپورٹ کےمطابق 2016ء کےدوران اب تک صوبے میں2لاکھ ایک ہزار839 مقدمات درج کئےجاچکےہیں جبکہ 2015ء میں یہ تعدادایک لاکھ 94 ہزار552 تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*