Home » Waseb News » District Police Competing with modern requirements For Jaloos Security

District Police Competing with modern requirements For Jaloos Security

ضلعی پولیس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ،جلوسوں کو سیکورٹی کوردینے کیلئے جدیدکمانڈ ایند کنٹرول وین کااستعمال

modern-requirements1

 لیہ(سپیشل رپورٹر)ضلعی پولیس جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ،جلوسوں کو سیکورٹی کوردینے کیلئے جدیدکمانڈ ایند کنٹرول وین کااستعمال،گاڑی جدیدآلات سے لیس اورآن لائن ہوگی ،گاڑی میں05 CCTVکیمرے نصب،گاڑی کو حساس جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے استعمال کیاجائے گا۔کیپٹن(ر)محمدعلی ضیائ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاءپولیس ورک میں جدت اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں قبل ازیں بھی پولیس کے مختلف شعبوں کو جدیدٹیکنالوجی سے روشناس کرایااب محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کیلئے جہاں متعدددیگراقدامات کئے گئے وہاں ضلعی پولیس کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے جلوسوں کو سیکورٹی کوردینے کیلئے جدیدکمانڈ&کنٹرول وین کا استعمال کیاجارہاہے
police-van-180x120خودساختہ بنائی گئی وین جدیدآلات سے لیس ہے جس میں 04 CCTVکیمرے جبکہ 01 پی ٹی زیڈ(ریوالونگ)کیمرہ نصب ہے جدیدوین میں ڈرون کیمرے سمیت انٹرنیٹ اور LCDکی بھی سہولت دستیاب ہے ڈی پی اولیہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جدیدوین کے ذریعے جلوس روٹ پرکسی بھی جگہ سے مانیٹرنگ کی جاسکے گی جدیدوین میں ریکارڈنگ کیلئےDVRبھی لگائی گئی ہے جبکہ جدیدوین میں انٹرنیٹ کی سہولت ہونے کی وجہ سے وین مکمل آن لائن ہوگی اور براہ راست مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوگی وین میں بیٹھ کر مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ کسی بھی جگہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی انھوں نے کہا کہ جدیدوین میں نصب ریوالونگ کیمرے کو ضرورت کے مطابق اونچائی پر بھی نصب کیاجاسکتاہے انھوں نے کہا کہ پولیس ورک میں جدت کوفروغ دینے کیلئے دستیاب وسائل سے جدیدٹیکنالوجی کے تمام
ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کرنے کے علاوہ جدیدکمانڈ&کنٹرول روم کو جرائم کے خاتمے کیلئے استعمال کیاجائے گا ۔
modern-requirements

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*