Home » خبریں » Education furniture purchase scam

Education furniture purchase scam

محکمہ تعلیم فرنیچر خریداری سکینڈل،سابقہ اور موجودہ ڈی سی اوز او ایس ڈی بنادیئے گئے

تین ای ڈی اوز معطل

furniture-school-file

راجن پور، لیہ(سپیشل رپورٹرز)محکمہ تعلیم ضلع لیہ میں فرنیچر خریداری سیکنڈل پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے موجودہ و سابقہ ڈی سی اوز کو او ایس ڈی اور تین ای ڈی اوز تعلیم اور ای ڈی او فنانس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،یہ احکامات وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی قائم انکوائری ٹیم کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ضلع میں ساڑھے سات کروڑ روپے سے فرنیچر خریداری میں اختیارات کے ناجائز استعمال  پر جاری کئے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فرنیچر خریداری سیکنڈل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ سرکاری وسائل کے غیر ذمہ دارانہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ویڈیو لنک کانفرنس میں لیہ سے ڈی سی او سید واجد علی شاہ ،ای ڈی او تعلیم محمد منشا،سابقہ ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی،ای ڈی او فنانس سردار احمد جٹیال شامل تھے،معطل ہونے والے ای ڈی اوز تعلیم میں سابقہ ای ڈی او ہدایت اللہ شاہ،طہارہ شفیق چشتی اور موجودہ ای ڈی او محمد منشا،ای ڈی او فنانس سردار احمد جٹیال ہیں جبکہ او ایس ڈی بنائے جانے والوں میں سابقہ ڈی سی او رانا گلزار احمد،موجودہ ڈی سی او سید واجد علی شاہ شامل ہیں یہاں یہ بات یاد رہے کہ کہ فرنیچر خریداری میں سابقہ ڈی سی او رانا گلزار احمد،سابقہ ای ڈی او تعلیم طاہرہ شفیق چشتی،سید ہدایت اللہ شاہ اور ای ڈی او فنانس سردار احمد جٹیال شامل ہیں موجودہ ڈی سی او سید واجد علی شاہ اور موجودہ ای ڈی او تعلیم محمد منشا فرنیچر خریداری کی تکمیل کے بعد لیہ میں تعینات ہوئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*