Home » خبریں » Expensive Wedding پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین شادی

Expensive Wedding پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین شادی

Expensive Wedding پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین شادی

2-74-326x235

پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین شادی، جانیےیہ کس سیاستدان کی صاحبزادی کی شادی تھی۔

اسلام آباد (نیوزڈیسک) شادی کی تقریب کو یادگار بنانا ہر جوڑے کا ایک خواب ہوتا ہے اور اسی خواب کو پورا کرنے کے لیے نت نئے طریقے بھی اپنائے جاتے ہیں تا کہ نیا جوڑا اپنی شادی کو یادگار بنا سکے۔ لیکن حال ہی میں پاکستان میں ہوئی ایک مہنگی ترین شادی کو شادی شدہ جوڑے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بھی یاد رکھا جائے گا۔ یہ شادی پاکستان کے سابق سینیٹر عمار احمد خان کی صاحبزادی انوش کی شادی تھی۔

loading...

عموماً پاکستان میں شادی تین روز تک چلتی ہے لیکن انوش کی یہ شادی کئی روز تک چلی اور یہی اس کی مقبولیت اور چرچوں کی ایک وجہ بھی بنی۔ انوش اور منیب کی شادی کی تقربات پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی منعقد کی گئیں جبکہ انوش اپنی شادی کی تقریبات میں مغربی اور مشرقی رواجوں اور رسومات کے امتزاج کو نبھاتے نظر آئیں ، جس کے لیے انہوں نے کبھی سنڈریلا کا لباس پہنا تو کبھی وہ کسی شہزادی کے روپ میں آگئیں ۔

اس شادی میں مہندی ، سنگیت، نکاح اور ولیمہ کے تقریبات کے علاوہ بھی کئی تقریبات شامل تھیں جن میں ایک تقریب ترکی میں بھی منعقد کی گئی ۔ تُرکی میں منعقد کی جانے والی تقریب سے پہلے بھی ایک پارٹی دی گئی جبکہ تقریب کے بعد بھی ایک پارٹی دی گئی۔ اس شادی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انوش اور منیب کی جہاں تعریف کی وہیں پیسے کے بے بہا استعمال پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*