Home » خبریں » Finding cancer کینسرکی رسولیوں کی تلاش کیلیے انسانی خون سے بنی لیزرتیار

Finding cancer کینسرکی رسولیوں کی تلاش کیلیے انسانی خون سے بنی لیزرتیار

کینسرکی رسولیوں کی تلاش کیلیے انسانی خون سے بنی لیزرتیار

150624-blood-drop-jsw-552p_70b6e9ea52e1f04fa245e66704b657ce.nbcnews-fp-1240-520

لیزر سے آنے والی روشنی کسی انسانی ٹیومر میں معمولی سی تبدیلی بھی نوٹ کرسکتی ہے۔ ماہرین

599299-bloodlaser-1473087131-662-640x480

 

امریکی ماہرین نے انسانی خون کے اجزا پر مشتمل ایک ایسی لیزر تیار کی ہے جس کے ذریعے انسانی خلیات (سیلز) میں کینسر پھیلنے کی خبر بہت پہلے ہی لی جاسکتی ہے۔

امریکی ماہرین نے لیزر روشنی کو انسانی خون اور چمکدار روشنائی ( فلوریسنٹ ڈائی) میں ملایا تو اس سے انسانی خلیات میں معمولی تبدیلی کو بھی نوٹ کیا گیا جو ممکنہ طور پر کینسر کو ظاہر کررہی تھی۔ اس طرح نہ صرف مریض کے لیے با اثر دوائیں شناخت کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ ان کے لیے تیر بہدف دوائیں بنانا بھی ممکن ہوگا۔

loading...

timthumb

یونیورسٹی آف مشی گن کے سائنسدانوں نے ایک لیزر شعاع کے لیے ایک چھوٹا خالی سا جوف (کیویٹی) بنایا اور اس میں خون اور انڈوسایانن ڈائی ( آئی سی جی ) شامل کی جو پہلے ہی طب میں بہت سے کاموں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ لیکن انسانی خون کے تمام اجزا مثلاً سیلز، پلازمہ اور شوگر وغیرہ کو اس ڈائی کے ساتھ شامل کرکے لیزر سگنلز کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ اب اس سے آنے والی روشنی کسی انسانی ٹیومر میں معمولی سی تبدیلی بھی نوٹ کرسکتی ہے۔

7FF2A8A4-0162-4B9C-9BCF-5BF105A349910715-AR-VA-DW-PancreaticCancer-Blood-Test

اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانی خون اور ڈائی سے آنے والی لیزر روشنی بہت اچھی طرح مرکوز ہوجاتی ہے۔ ایک خلیے میں موجود تبدیلیوں کو بھی نوٹ کرسکتی ہے۔ اس کی روشنی پس منظر کو چھپادیتی ہے

download (2)

ور ماہرین کو ہی شے نظر آتی ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ چونکہ آئی سی جی پلازمہ پروٹین سے جڑتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ان مقامات پرنمایاں ترین ہوتی ہے جہاں خون کی نالیاں موجود ہوتی ہیں۔ کینسر کی رسولیاں خون کی رگوں سے پروان چڑھتی ہیں اور نئی لیزر سے انہیں اچھی طرح دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*