Home » خبریں » The general secretary Muhammad Shafiq Rahman Azad visited Imambarghah

The general secretary Muhammad Shafiq Rahman Azad visited Imambarghah

امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شفیق الرحمن آزاد کا امام بارگاہوں کا دورہ

muhammad-shafiq-rahman-azad-visited-imambarghah

ڈیرہ غازیخان(مانیٹرنگ ڈیسک)محرم الحرام کے ایام میں امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شفیق الرحمن آزاد کا امام بارگاہوں کا دورہ مجالس کے اوقات میں سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق یکم محرم سے روزانہ کی بنیاد پر بین المذاہب کے تمام عہدیداران پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر قیام امن کے لیے اپنے سیکورٹی خدمت سرانجام دیتے ہوئے عزم کیا ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی فرقہ واریت مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے علامہ شفیق الرحمن کی قیادت میں اپنے خدمت سرانجام دیتے رہیں گے اس موقع پر عہدیداران میں ڈویژنل صدر شیخ محمد عابد،ضلعی چیف آرگنائزرمولانا مفتی محمد احمد شاہ جمالی ،ضلعی چیئرمین قاری محمد افضل تبسم ،ڈویژن جنرل سیکرٹری سلیم الیاس مسیح ،ڈویژنل چیف آرگنائزعنصر عباس ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد قاسم ،ضلعی وائس چیئرمین میاں عزیزالرحمن ،ضلعی سینئر نائب صدرمولانا قاری محمد خالدتحصیل چیئرمین ڈی جی خان وزیراحمد انصاری ،تحصیل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفار طاہر،تحصیل وائس چیئرمین شیخ احسان الحق،قاری کلیم اﷲ صادقی ،محمد حمید اﷲ،محمد یوسف،عمر دستی ،اﷲ بخش دستی ،سردار شوکت حیات لغاری ،عمران شکورو دیگر بھی موجود تھے ۔جنہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لیے جہاں تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنا کردار ادا کررہے ہیں وہاں ہم سب مل کر اپنے اپنے فردعی اختلافات سے بالا تر ہوکر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*