Home » خبریں » Germany appears to be upside down cafe where hrcyzalty

Germany appears to be upside down cafe where hrcyzalty

جرمنی کا الٹا کیفے جہاں ہرچیزالٹی دکھائی دے

upside10

کیفے میں ہر شے الٹی ہے جسے بہت خاص انداز میں بنایا گیا ہے جب کہ کار عمارت کی چھت پر موجود ہے۔

برلن : جرمنی میں ایک ایسا کیفے بنایا گیا ہے جہاں ہر شے الٹی ہے اور اس کیفے کو بڑی مہارت سے اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ گمان ہوتا ہے کہ کسی نے ایک مکان کو

الٹا کر رکھ دیا ہو۔

upside11

وارٹہائیم میں واقع ٹوپل روڈسائیڈ کیفے اس سال عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔ افتتاح کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے یہاں آرہی ہیے۔ باہر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ گھر اپنے سر کے بل الٹا دھرا ہے جب کہ کار عمارت کے سب سے اونچے حصے پر پارک کی گئی ہے۔

upside

loading...

صرف یہی نہیں، اس گھر میں داخل ہونے پر لوگ مزید حیران رہ جاتے ہیں۔  اندر سے گھر کی ہرشے الٹی ہے اور گویا وہ چھت سے جڑی ہوئی ہے۔ باتھ روم میں جائیں تو بیسن، ٹوائلٹ اور واش ٹب بھی اوپر دکھائی دیتے ہیں اور یوں گمان ہوتا ہے کہ وہ آپ کے سر پر دھرے ہیں۔

upside4

upside8

upside13-2

اسی طرح باورچی خانے کی ہر شے بھی چھت سے لٹکی دکھائی دیتی ہے، کھانے پینے کی اشیا، بچوں کے کھلونے سب الٹے دکھائی دیتے ہیں۔  سیاح آکر جب یہاں کیمرہ گھما کر تصویر کھنچواتے ہیں تو ہر شے گویا معلق دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس گھر کے ایک ایک چپے پر درجنوں تصاویر لیتے ہیں۔

upside9

    مزید حیران کن خبر پڑھیں

سائبیریا میں دریا کا خونی رنگ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*