Home » خبریں » Google has offered to smartphone sales than iPhone

Google has offered to smartphone sales than iPhone

گوگل نے آئی فون کے مقابلے میں اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کردیا

pixel-smartphones3

دو ماڈلوں اور تین رنگوں میں دستیاب اینڈروئیڈ فون میں کلاؤڈ اسٹوریج اور کیمرے کو غیرمعمولی قرار دیا گیا ہے۔ گوگل پکسل۔

سان فرانسسكو: انٹرنیٹ سرچ انجن کی ایک بڑی کمپنی گوگل نے باضابطہ طور پر آئی فون کے مقابلے میں اپنا پہلا اینڈروئیڈ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جسے “پکسل” کا نام دیا گیا ہے۔

pixel-smartphones پکسل اور پکسل ایکس ایل کے نام سے دو ماڈل ریلیز کیے گئے ہیں جن میں سائز اور اسکرین ریزولوشن کا فرق ہے۔ پکسل میں 5 انچ کا اسکرین اور ڈسپلے 1080 ہے جبکہ پکسل ایکس ایل کی اسکرین کا سائز 5.5 انچ ہے۔ یہ دونوں فون ایچ ٹی سی موبائل کمپنی نے تیار کئے ہیں لیکن گوگل کے مطابق ان کی ڈیزائننگ اور اختراع کا سارا کام اس نے کیا ہے۔

pixel-smartphones1

loading...

پکسل فون کے دونوں ماڈلز اسنیپ ڈریگن 821 پروسیسر پر چلتے ہیں اور گوگل کے ہی ڈے ڈریم ورچول ریئلٹی پلیٹ فارم کو سپورٹ کرتے ہیں جس کا اعلان گوگل پہلے ہی کرچکا ہے۔ پکسل دنیا کا پہلا فون ہے جس میں گوگل اسسٹنٹ موجود ہے جو آواز سے چلتا ہے اور اس کے تحت کام کرتا ہے۔

جدید کیمرہ

pixel-smartphones4

 اگرچہ 360 کے خاص فیچرز کی افواہیں ہیں لیکن پکسل اور پکسل ایکس ایل کا پچھلا کیمرہ 12.3 میگا پکسل کا ہے  جس میں ایک پکسل 1.55 مائیکرون کا ہے اور گوگل کے مطابق یہ دنیا کا واحد کیمرہ ہے جسکا کیپچر ٹائم دنیا میں سب سے کم ہے۔ اس میں ہموار ویڈیو بنانے کے لیے جائرواسکوپ موجود ہے جو کیمرہ ہلنے کے لحاظ سے فریم کو سکون میں رکھتا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں           آئی فون 7 کے 15 نئے فیچرز جو آپ کو حیران کردیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*