Home » خبریں » The gunmen had hijacked bus

The gunmen had hijacked bus

مسلح افراد نے بس اغوا کر لی

مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی اور سامان چھین کر فرار

bus-robbery-file

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسافروں کے بھیس میں ڈاکوؤں نے گوجرانوالہ سے فیصل آباد جانے والی فلائنگ کوچ اغواء کرکے مسافروں سے لاکھوں روپے ،زیورات و موبائل فون چھین لئے۔ڈاکومسافر کوچ کو اغواء کرکے مرکزی سڑک سے ایک گھنٹہ تک دیہاتوں کی سڑکوں پر گھماتے رہے۔اور مسافروں کو خوف زدہ کرتے رہے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات آٹھ بجے کے قریب گوجرانوالہ سے فیصل آباد جانے والی فلائنگ کوچ LF/3354جب اڑتالی ورکاں کے نزدیک پہنچی تو فلائنگ کوچ میں سوار چارڈاکوئوں نے پستول نکال لئے اور ڈرائیور کو گاڑی جوگی والا کی طرف لیجانے کا حکم دیا اور مختلف دیہات کی سڑکوں پر گھماتے کے بعد وہ گاڑی کو کنگروالی کے نزدیک لے آئے اور مسافروں سے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھینے کے بعد فرار ہوگئے۔صدر پولیس موقع پر واردات کی اطلاع کے ایک گھنٹہ بعد پہنچی اور ایس ایچ او نے مسافروں کو دھمکانا شروع کردیا۔اور مقدمہ درج نہ کروانے پر مجبور کیاجس پر مسافروں نے احتجاج کیا تو ایس ایچ او نے کنڈیکٹر اور ڈرائیور کو مشکوف قرار دیکر حراست میں لے لیا ہے ۔مسافروں کے مطابق ڈاکوئوں نے نفسیانی طور پر زبردست خوف زدہ کیا۔اور اُنکا مذاق اُڑانے کے علاوہ گالی گلوچ بھی کرتے رہے ۔اس سلسلہ میں صدر پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی حدود کا یقین ضروری ہے کیونکہ واردات تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں شروع ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*