Home » خبریں » Hand mobile phone maker Modern Stripe Ready

Hand mobile phone maker Modern Stripe Ready

آپ کے ہاتھ کو موبائل فون بنانے والی ’’جدید پٹی‘‘ تیار

hand-mobile-phone-maker-modern-stripe

پٹی کے ذریعے صرف شہادت کی انگلی کو کان سے چھوکر آپ اپنے دوستوں سے فون پر بات کرسکیں گے۔

سیئول، کوریا : کوریا کے ماہرین نے ایک ایسی پٹی تیار کی ہے جو شہادت کی انگلی کو ہیڈ فون میں بدل کر آپ کے ہاتھوں کو موبائل فون بناسکتی ہے۔

اس کا نام سگنل رکھا گیا ہے۔جو آواز کی لہروں کو جسم کے اندر جذب کردیتا ہے اور لوگ اپنے ہاتھ کو فون کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں۔ سگنل کمپنی کا نام پہلے ٹپ ٹاک تھا جس کی بنیاد جنوبی کوریا کے 3 ایسے لوگوں نے رکھی ہے جو 2015 سے قبل سام سنگ میں کام کرتے تھے۔

hand-mobile-phone-maker-modern-stripe2

یہ فون اور بلیوٹوتھ سے جڑی کسی بھی اسمارٹ واچ ( مثلاً سام سنگ اور ایپل وغیرہ) پر لگے پٹے کے ذریعے آواز کی امواج آپ کی انگلی اور ہاتھ میں بھیجتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ آپ کی انگلی اسپیکر بن گئی ہے جب کہ پٹے پر لگا مائیک آپ کی آواز کو آگے بھیجتا ہے۔

loading...

hand-mobile-phone-maker-modern-stripe3

اس کے تخلیق کار کا کہنا ہےکہ بعض اوقات ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری گفتگو سنے اور سگنل کو اسی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے۔

hand-mobile-phone-maker-modern-stripe5

اسے تیار کرنے والی کمپنی کے حکام کا کہنا ہےکہ اسمارٹ واچ پہننے والے لوگ اس پر بہت کم بات کرتے ہیں کیونکہ ہر کوئی ان کی گفتگو سن سکتا ہے مگر یہ جادوئی پٹی اس کا مؤثر حل پیش کرتی ہے کیونکہ صرف اسے پہننے والا ہی اپنے ہاتھوں سے آنے والی آواز کو سن سکتا ہے۔

سگنل نامی گھڑی کا یہ پٹا 2 اہم ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے۔ اس میں ایک ایکچوایٹر ہے جو جسم میں تھرتھراہٹ پیدا کرتا ہے۔ دوسری شے ایک الگورتھم کا نظام ہے جو آواز کے سگنل کو بڑھا کر اسے سننے کے قابل بناتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی بیٹری ساڑھے 4 گھنٹے تک بات چیت کے لیے مؤثر ہے جب کہ اسے یوایس بی پورٹ سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

موبائل کے حوالے سے یہ خبر بھی پڑھیں 

آئی فون 7 کے 15 نئے فیچرز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*