Home » خبریں » The highest Cemetery بلند ترین کثیر المنزلہ قبرستان

The highest Cemetery بلند ترین کثیر المنزلہ قبرستان

برازیل کی بلڈنگ میں دنیا کا بلند ترین کثیر المنزلہ قبرستان

596144-qabrunder-1472738431-598-640x480 (1)

بلڈنگ میں قبرستان میں 25 ہزار مردوں کو رکھنے کے لیے جگہ بنائی گئی ہے۔

ساؤ پالو، برازیل : دنیا میں اراضی کی تنگی کی وجہ سے ہرسال لاکھوں افراد کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑتی جارہی ہے اور اس کے حل کے لیے برازیل میں دنیا کی سب سے اونچی قبرستان بلڈنگ بنائی گئی ہے جہاں 25 ہزار افراد کو رکھنے یا دفنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

برازیل کے شہر سانتوس میں میموریل نیکروپول ایکومینیکا کی عمارت 1983 میں تعمیر کی گئی تھی لیکن اس وقت یہ عمارت بہت چھوٹی تھی۔ آج یہ 108 میٹر بلند عمارت میں تبدیل ہوچکی ہے جہاں کئی کمرے، ایک باغ، چھوٹا آبشار، ایک چرچ اور ریستوران بھی ہے۔

world-highest-graveyard

برازیل میں ایک سو آٹھ فٹ بلند جدید سہولتوں سے آراستہ دنیا کا انوکھا قبرستان تعمیر کیا گیا ہے ،اسے دنیا کا بلند ترین قبرستان ہونے کے اعزاز کے ساتھ اس کا نام گنیز بکس آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برزایل کے ساحلی شہرسانتوس میں واقع32 منزلہ قبرستان،ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے مرْدوں کے لیے جگہ کشادہ کیے ہوئے ہے۔اسے دنیا کا بلند ترین قبرستان ہونے کے اعزاز کے ساتھ اس کا نام گنیز بکس آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔۔عمارت میں پچیس ہزار مْردوں کورکھنے کی گنجائش موجود ہے۔قبرستان کو چار اہم مذاہب کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے۔خصوصاًمسلمانوںاور عیسائیوں کے مردوں کی تدفین کے لیے خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ہندووں کے لیے شمشان گھاٹ تعمیر کیا گیا ہے جہاں انہیں اپنے پیاروں کی استھیاں بہانے کے لیے دریا کی بھی سہولت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ یہاں باغ بھی موجود ہیں جہاں مورناچتے ہیں اور بہتے پانی کے آبشار بھی ہیں۔عمارت کی چھت پر ہوٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ سیّاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔مقامی سیاحتی بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اس کو سانتوس کی سب سے زیادہ دورہ کیے جانے والی جگہ ہونے کا اعزازحاصل ہے۔حسین مناظر اور اعلیٰ انتظامات کے ساتھ مْردوں کے لیے یہ قبرستان جتنا نایاب ہے اتنا ہی مہنگا بھی۔بالائی منزلوں پر بنائے گئے مزارات دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہیں۔اس کی ہر منزل پر کئی بلاک ہیں جس میں تقریباً دیڑھ سو قبریں ہیں۔ہر بلاک کو خوب ہوادار بنایا گیا ہے۔چونکہ کسی بھی مدفن کے جسم کو گلنے میں تین سال لگتے ہیں لہذا یہاں ہر مردے کو تین سال رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں عمارت کے کسی دوسرے حصے میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔qabrinside

loading...

س وقت یہاں موجود چند قبریں بھی ہیں اور سیاح انہیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں جسے دنیا کی سب سے اونچی قبرستان بلڈنگ کہا جاسکتا ہے۔ اس عمارت میں قبر خریدنا بہت مہنگا عمل ہے جب کہ قبر کی جگہ جتنی اونچی منزل پر ہوگی وہ اتنی ہی مہنگی فروخت ہورہی ہے۔

cem2

32 منزلہ اس عمارت کی ہر منزل پر کئی بلاکس ہیں اور ہر بلاک میں 150 مقبرے ہیں اور ہر مقبرے میں 6 قبریں بنائی جاسکتی ہیں۔ ان قبروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہوا کے گزرنے کا راستہ بنایا گیا ہے تاکہ قبرستان ٹھنڈا رہے۔ یہاں کی انتظامیہ کے مطابق ایک لاش کو ختم ہونے میں 3 سال لگتے ہیں اور اس کے بعد اہلِ خانہ اپنے عزیزوں کی باقیات کو ضائع کرنے یا دوسری جگہ منتقل کرنے کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

qabren

قبر کا 3 سال کا کرایہ 6 سے 21 لاکھ پاکستانی روپوں کے مساوی ہے جب کہ اگر کوئی خاندان دفن ہونے کے لیے جگہ چاہتا ہے تو اس کا معاوضہ 50 لاکھ روپے تک ہے۔

 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ دنیا کا بلند ترین قبرستان ہے جبکہ اسرائیل میں بھی جگہ کی کمی کی وجہ سے عمارتوں میں قبرستان قائم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں ایک مقام پر ایسی قبریں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*