Home » خبریں » Hill killed two women falling removing soil mountain avalanche

Hill killed two women falling removing soil mountain avalanche

تونسہ شریف-پہاڑی سے مٹی نکالتے ہوئے پہاڑی تودہ گرنے سے دو خواتین جاں بحق

hill-killed-two-women

تونسہ شریف(،سپیشل رپورٹر )پہاری سے مٹی نکالتے ہوئے پہاڑی تودہ گرنے سے دو خواتین جاں بحق-نعش نکالی  گئیں  مقامی قبرستان میں سپردخاک تفصیلات کے مطابق تمن بزدار کے علاقے زین  مہوئی،، چھغڑدی ،،کے نزدیک ایک شخص رحیم بخش بزدار کی 18 سالہ بیٹی حانی مائی اور 27 سالہ بہو حمیدہ مائی دیگر خواتین کے ہمراہ پہاڑی مشہور ملتانی مٹی پہاڑ کی ایک غار سے نکل رہیں تھی

کہ اچانک پہاڑی تودہ گرنے سے سے دونوں اندر دب گئیں سہولیات کے فقدان کے باعث لاشین نکالنے میں مشکلات کا سامان کرنا پڑا  بارڈر ملٹری پولیس کے تھانہ زین کے ایس ایچ او  مقبول  بزدار نے مقامی لوگوں کی تعاون سے نعشیں نکالیں، رات گئے  خواتیں کو نماز جنازہ ادا ئیگی کےبعد آبائی علاقہ  خواتین کو موضع چھغڑدی میں سپردخاک کر دیا گیا  ان کے ساتھ دیگر خواتین بھی کام کر رہیں تھی جو کہ معجزانہ طور پر بچ گئیں سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار سابق تحصیل ناظم سردار عثمان خان بزدار سردار جعفر خان بزدار چیرمین یو سی بارتھی سردار احمد فاروق خان بزدار  وائس چیرمین یوسی بارتھی ڈاکٹر عطا اللہ  شادمانی نے اس سانحہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب مزدور خواتین کے ورثا کی مالی امداد کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*