Home » خبریں » Honey dripping down the walls دیواروں سے شہد ٹپکنے لگا

Honey dripping down the walls دیواروں سے شہد ٹپکنے لگا

Honey dripping down the walls اسپتال کی دیواروں سے شہد ٹپکنے لگا

images

لندن میں واقع اسپتال کی دیواروں سے شہد ٹپکتا دیکھ کر اسپتال کا عملہ حیران ہوگیا

 

لندن  :  گزشتہ ماہ کارڈف ویلز کے ایک اسپتال میں مریض اور عملہ اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے اسپتال کی چھت اور دیواروں سے شہد ٹپکتے ہوئے دیکھا۔

1342480268315_original

loading...

اسپتال کی دیواروں سے شہد ٹپکنے پر جب چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ اسپتال کی چھت اور دیواروں کے درمیان شہد کی ایک لاکھ سے زائد مکھیوں نے اپنے چھتے بنالیے تھے اور گرمی بڑھنے کی وجہ سے اتفاقاً ان چھتوں کا موم پگھل گیا اور اِن میں موجود شہد ٹپکنے لگا۔

کارڈف کے راک ووڈ اسپتال کے ذمہ داران نے ان اطلاعات پر شہد کی مکھیاں پالنے والے مقامی افراد سے رابطہ کیا جنہوں نے وارڈ کی چھت اور دیواروں میں شہد کی مکھیوں کی ایک بڑی کالونی دریافت کرلی۔

bees

اسپتال حکام کے مطابق یہ شہد چھت کی ٹائلوں سے ٹپک رہا تھا اور وہیں سے ہوتا ہوا دیواروں میں بھی پہنچ رہا تھا جب کہ شہد کے یہ چھتے کم از کم 5 سال سے اس اسپتال کی چھت میں موجود تھے لیکن ان کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہوسکا۔ ویلز میں غیرمعمولی گرمی کے باعث ان چھتوں کا موم پگھلنے لگا جس کی وجہ سے ان میں موجود شہد بھی اسپتال کی چھت اور دیواروں سے ٹپکنے لگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*