Home » خبریں » House was stolen in California

House was stolen in California

کیلیفورنیا میں خاتون کا مکان چوری ہوگیا

house-was-stolen-in-california

خاتون کا موبائل مکان پہیوں پر زیرِ تعمیر تھا اور اس پر 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

کیلفورنیا: امریکا میں راتوں رات ایک خاتون کا گھر چوری ہوگیا جس کی مالیت پاکستانی 50 لاکھ روپےتھی۔

کیلیفورنیا کی رہائشی خاتون میلنڈا کرکٹن ایک گلوکارہ ہیں اور ان کا گھر مغربی سیکریمینٹو میں ہے، ان کا متحرک گھر پہیوں پر قریبی گیراج کے باہر زیرِ تعمیر تھا کہ ایک صبح وہ اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔ ان کا پورا مکان غائب ہوچکا تھا۔ اس گھر کی چوڑائی 8 فٹ اور لمبائی 33 فٹ ہے اور اب تک وہ اس پر 50 ہزار ڈالر خرچ کرچکی ہیں۔

homestolen

loading...

موسیقار اور گلوکارہ میلنڈا بے گھر افراد کی خدمت بھی کرتی ہیں اور غالباً یہ مکان اسی لیے تعمیر کیا جارہا تھا۔  پولیس حکام کے مطابق یہ ایک انوکھا کیس ہے جس میں مکان ہی چوری ہوگیا ہے جسے 2 سال سے بنایا جارہا تھا۔

homelady

چوروں نے اس کا لاک توڑا اور زنجیر بھی اتاری اور گھر کو غالباً کسی گاڑی کے ساتھ باندھ کر لے گئے تھے جسے اس سال تک مکمل ہونا تھا۔

 خاتون کے مطابق وہ مکان کے قرض اور اخراجات سے بچنا چاہتی تھیں اور اسی لیے موبائل مکان بنارہی تھیں وہ اسے کسی مناسب جگہ رکھنے کی راہ دیکھ رہی تھیں۔ مکان غائب ہوتے ہیں میلنڈا نے بہت سے لوگوں سے رابطہ کیا جن میں ایسے مکان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں لیکن انہیں اپنے گھر کا سراغ کہیں سے نہ ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*