Home » خبریں » Interesting and amazing world record

Interesting and amazing world record

عقل دنگ کردینے والے دلچسپ اور حیرت انگیز عالمی ریکارڈ

لندن : ہماری دنیا غیرمعمولی واقعات اور عجائبات سے بھری ہوئی ہے۔ حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مزید دلچسپ ریکارڈ کی تصاویر اور تفصیلات شائع کی ہیں۔

لڈو: دنیا کی سب سے بڑی بلی

the-worlds-biggest-cat

The world’s biggest cat

برطانیہ کے علاقے ویک فیلڈ میں کیلسے گل نامی خاتون کے پاس ایک بلی ہے ۔ اس کا نام لڈو ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی بلی ہے جس کی لمبائی تین فٹ اور دس انچ تک ہے۔ بلی امریکی نسل کی ہے اور اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سند دی گئی ہے۔

پانچ منٹ تک جلنے کا عالمی ریکارڈ

record-five-minutes-of-burning

Record five minutes of burning

آسٹریا کے جوزف ٹوئیڈلنگ دنیا کے مشہور اسسٹنٹ مین ہیں جو کئی فلموں میں خطروں کے کھلاڑی بن کر دنیا کو حیران کرچکے ہیں۔ نومبر 2013 میں انہوں نے آکسیجن کے بغیر خود کو دیر تک جلا کرایک ریکارڈ قائم کیا۔ ایک فلم کے لیے انہوں نے 5 منٹ 41 سیکنڈ تک اپنے بدن پر آگ لگائی۔ وہ آگ سے محفوظ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس دوران فلم کی شوٹنگ جاری رہی۔

سب سے لمبے سینگ

record-five-minutes-of-burning-2

The long horns

یہ دنیا کی وہ بکری ہے جس کے سب سے بڑے سینگ ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس کے سینگوں کی لمبائی 135 سینٹی میٹر یعنی 53 انچ سے کچھ زیادہ ہے۔ یہ بکری آسٹریا کے ایک گاؤں ٹائرول میں موجود ہے۔

ایک پہئے کی موٹرسائیکل کا ریکارڈ

a-wheel-motorcycle

loading...

One wheel motorcycle

تصویر میں ایک پہئے کی موٹرسائیکل ( مونو وھیل) دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے اندر بیٹھ کر سوار اسے چلاتا ہے۔ اس سواری کو 98 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا گیا ہے۔ برطانوی موجد کی اس سواری کو تیز ترین ایک پہئے والی سواری کا اعزاز ملا ہے۔

پیر کو موڑنے کا عالمی ریکارڈ

record-of-bending-the-legs

Record of bending the legs

برطانیہ کے میکس ویل ڈے کا پیر اتنا لچکدار ہے کہ وہ ایڑھی سے گھما کر پیروں کو 160 درجے زاویے تک پیچھے موڑ دیتے ہیں۔ اس پر میکسویل کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا ہے۔

 دنیا کے سب سے بلند قامت کتیا

largest-tall-bitch

The world’s largest tall bitch

تصویر میں ’ لِزی‘ اپنے مالک کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی کتیا ہے جس کی اونچائی 96 سینٹی میٹر ( 38 انچ) تک ہے۔ اس کا تعلق فلوریڈا کے علاقے فورٹ مائر سے ہے۔ لیزا کی عمر نو برس ہے۔

ڈاڑھی والی سب سے کم عمر خاتون

beard-the-youngest-woman

Beard , the youngest woman

تصویر میں ہرنام کور دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ دنیا کی کم عمر ترین خاتون ہیں جن کی مکمل ڈاڑھی ہے اور ہرنام اسے کٹوانا نہیں چاہتیں۔ ہرنام کی عمر 25 سال ہے اور وہ برطانیہ میں رہتی ہیں۔

داڑھی والی لڑکی کادلچسپ کارنامہ   مزید دلچسپ پڑھیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*