Home » خبریں » IPhone Seven was launched آئی فون سیون لانچ کر دیا گیا

IPhone Seven was launched آئی فون سیون لانچ کر دیا گیا

آئی فون سیون لانچ کر دیا گیا ، حیرت انگیز فیچرز منظر عام پرiphone-7

ایپل کمپنی کے جاری لائیو ایونٹ میں نیا آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس لانچ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے منعقدہ سالانہ ایونٹ میں نیا آئی فون سیون اور سیون پلس لانچ کر دیئےگئےہیں ابتدائی تفصیلات کےمطابق اس سمارٹ فون میں بہتر سٹیریو اسپیکر ، زیادہ ٹاک ٹائم والی بیٹری، بہتر 2جی بی اور 3جی بی ریم ، 16این ایم 10 اے ایپل پروسیسر ، ٹروٹون ڈسپلے ، تھری ڈی ٹچ بٹن ، سنگل لینز کیمرہ اور ڈیول لینز آئی سائیٹ ڈوو کیمرہ جو آئی فون سیون پلس میں شامل کیا گیاہے کے علاوہ پچھلے تمام ماڈلز سے دوگنا میموری، بہتر واٹر رزسٹنس اور دو نئے رنگوں کے انتخاب جن میں ایک گلاسی بلیک بھی شامل ہے آئی فون سیون کو اس وقت تک کے تمام سمارٹ فونز میں ممتاز کر دیا ہے۔

loading...

iphone-7-release-date

ایپل آئی فون کا تازہ ترین ماڈل آئی فون 7  دنیا بھر میں فروخت کےلئے پیش کیا جاچکا ہے جس کے بارے میں قبل از وقت تفصیلات جاری کرنے سے ایپل کارپوریشن مسلسل گریز سے کام لیا لیکن ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں نے اس کے نئے فیچرز کا سراغ لگالیا جو اس کے اجراء پر حرف بہ حرف درست ثابت ہوئے۔

کے جی آئی سیکیوریٹیز کے منگ چی کوو دنیا میں ایپل مصنوعات کے بہترین تجزیہ نگار تسلیم کئے جاتے ہیں جنہوں نے ایپل آئی فون کے اجراء سے پہلے ہی اس کے 15 نئے فیچرز کا راز فاش کردیا تھا۔

ٹرو ٹون ڈسپلے

آئی فون 7 میں آئی پیڈ پرو کی طرز پر ’’ٹرو ٹون ڈسپلے‘‘ ہے جو لیزر کی مدد سے صارف کے قریب موجود ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلاتا ہے اور کم وقت میں کسی کمانڈ پر ردِعمل دے سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*