Home » خبریں » Jaffar Express blasts killed 7 people in more than 20 injured

Jaffar Express blasts killed 7 people in more than 20 injured

ریلوے ٹریک اور جعفر ایکسپریس میں دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

jaffar-express-blasts-2

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک،  07-10-2016) بلوچستان کے شہر مچھ میں ریلوے ٹریک اور جعفر ایکسپریس کی بوگی میں دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب ریلوے ٹریک اور بوگی میں 2 دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

jaffar-express-blasts-1

پولیس کے مطابق دھماکہ جعفر ایکسپریس کی بوگی اور ریلوے ٹریک پر ہوئے جن کے باعث ریلوے ٹریک مکمل تباہ ہوگیا جب کہ ٹرین کے انجن اور بوگی نمبر 3 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب اسٹیشن ماسٹرکا کہنا ہے کہ ایک بم ریلوے ٹریک پر نصب تھا جب کہ دوسرا بوگی کے اندر تھا۔

loading...

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث دیگر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

jaffar-express-blasts-3

وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام ہدایات کی ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو پکڑا جائے اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی جعفر ایکسپریس میں بم دھماکوں کی شدید مذمّت کرتے ہوئےدھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل بدترین دہشت گردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*