Home » خبریں » Mars One plans human settlement on the Red Planet by 2023

Mars One plans human settlement on the Red Planet by 2023

مریخ پر انسانی بستیاں آباد کرنے کا منصوبہ

settled-on-mars1-2

منصوبے کے تحت ایک انسان کو مریخ تک پہنچانے اور واپس زمین تک لانے کے اخراجات 2 لاکھ ڈالر ہوجائیں گے۔

کیلیفورنیا : ایلون مسک نے میکسیکو میں جاری ’’انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل کانفرنس‘‘ کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی مریخ پر انسانی بستیاں آباد کرے گی اور یہ کام 2024 سے شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے اس موقعے پر اپنی تقریر میں بتایا کہ ان کی کمپنی ’’اسپیس ایکس‘‘ نے مریخ تک انسانی رسائی کے لیے دنیا کا طاقتور ترین راکٹ انجن ’’ریپٹر‘‘ کامیابی سے آزمالیا ہے جو میتھین گیس کا ایندھن استعمال کرتا ہے۔

settled-on-mars1-1

ایلون مسک کا شمار دنیا کے اُن ’’مالدار دیوانوں‘‘ میں ہوتا ہے جو ناممکن کو ممکن بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ ان کی قائم کردہ کمپنی ’’اسپیس ایکس‘‘ کا مقصد عام لوگوں کے لیے خلائی سفر کو اسی طرح ممکن بنانا ہے جیسے آج نجی فضائی کمپنیوں کے ذریعے ایک سے دوسرے ملک کا سفر آسان ہوگیا ہے۔

loading...

2008 میں انہوں نے ’’ٹیسلا موٹرز‘‘ نامی کمپنی بھی خریدی تھی جس کے تحت وہ ایسی کاریں تیار کررہے ہیں جو ڈرائیور کے بغیر، خود بخود ہی اپنے راستے پر گامزن رہتے ہوئے منزل تک پہنچ سکتی ہیں۔ علاوہ

ازیں وہ کمپیوٹر کو ذہین تر بنانے اور انسانی ذہانت سے قریب تر لانے کےلئے بھی مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

settled-on-mars2

مسک کے مطابق اس پورے منصوبے کی لاگت 10 ارب ڈالر یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے لیکن اس کے مکمل ہوجانے کے بعد ایک انسان کو مریخ تک پہنچانے اور واپس زمین تک لانے کے اخراجات 2 لاکھ ڈالر ہوجائیں گے لیکن ان کا ہدف انہیں مزید کم کرکے ایک لاکھ ڈالر تک لانا ہے۔

مزید یہ دلچسپ  خبر بھی پڑھیں

مریخ پرجائیداد فروخت کرنے کا کاروبار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*