Home » خبریں » Mars property sale مریخ پرجائیداد فروخت

Mars property sale مریخ پرجائیداد فروخت

مریخ پرجائیداد فروخت کرنے کا کاروبار

New Bitmap Image (2)

ایک برطانوی ڈاکٹر مریخ پر جائیداد فروخت کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ مریخ پر تمام انسانوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔

:لندن  ایک برطانوی ڈاکٹر اپنی ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو مریخ پر انتہائی کم دام میں جائیداد فروخت کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پیسہ کمانا نہیں چاہتے بلکہ

ان کا مقصد مریخ پر دنیا کے تمام انسانوں کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

download

برطانیہ کے علاقے ہیمپشائر میں رہنے والے 49 سالہ ڈاکٹر فل ڈیویز نے ’’مارس سیل‘‘ کے نام سے ویب سائٹ بنائی ہے جس پر وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ان کا مقصد پیسے کمانا یا لوگوں کو دھوکا دینا ہر گز نہیں بلکہ یہ کام عین قانونی طور پر ہوگا۔ مریخ پر جائیداد کی خرید و فروخت کو بین الاقوامی طور پر قانونی حیثیت دینے کے لیے وہ اقوامِ متحدہ سے خط کتابت کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے ’’آؤٹر اسپیس ٹریٹی‘‘ میں عوامی حقوق کو بھی شامل کرے اور صرف حکومتوں ہی کا خیال نہ کرے۔ انہیں یقین ہے کہ اگلے سال تک دنیا بھر کے عام لوگوں کو مریخ پر جائیداد خریدنے اور فروخت کرنے کی قانونی اجازت حاصل ہوجائے گی۔

loading...

600016-MarsSalex-1473160698-546-640x480

آؤٹر اسپیس ٹریٹی وہ بین الاقوامی معاہدہ ہے جو 1967 میں منظور کیا گیا تھا اور جس کے تحت خلاء، چاند، سیارچوں اور دوسرے سیاروں پر مشن بھیجنے کے لیے ممالک کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانا ہے۔ البتہ اس میں خلائی تحقیق کے حوالے سے انفرادی انسانی حقوق کا کوئی تذکرہ نہیں۔

فی الحال ڈاکٹر فل ڈیویز نے مریخ پر 10 ایکڑ اراضی کی قیمت صرف ایک امریکی سینٹ (تقریباّ ایک پاکستانی روپیہ) مقرر کی ہے اور اب تک وہ 1100 لوگوں کو 11 ہزار ایکڑ مریخی اراضی فروخت بھی کرچکے ہیں۔ غیر ارضی جائیداد فروخت کرنے والوں میں وہ پہلے نہیں بلکہ ان سے پہلے ہی ’’بائے مارس،‘‘ مون اسٹیٹ اور لیونر لینڈ وغیرہ جیسے ادارے چاند اور مریخ پر زمینیں بیچنے میں مصروف ہیں۔

لیونر ایمبیسی نامی ویب سائٹ اس شعبے کی سب سے پرانی کھلاڑی ہے جو پچھلے 25 سال سے چاند کی اراضی فروخت کررہی ہے اور اندازہ ہے کہ وہ اپنے اس فراڈی کاروبار کے ذریعے اب تک 34 لاکھ پونڈ سے زیادہ کماچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*