Home » خبریں » Mastercard app lets online shoppers pay with a selfie

Mastercard app lets online shoppers pay with a selfie

اب رقم کی ادائیگی سیلفی کے ذریعے بھی ممکن ہوگی

pay-with-a-selfie

امریکی کریڈٹ کارڈ کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے سیلفی کے ذریعے رقم ادائیگی کی سہولت فراہم کی ہے۔ فوٹو؛ فائل

سان فرانسسكو: ماسٹر کارڈ کمپنی نے امریکا اور کینیڈا میں بعض تجربات کے بعد سیلفی کے ذریعے رقم کی ادائیگی کا ایک نیا طریقہ پیش کیا ہے جو کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں میں ایک انقلاب لاسکتا ہے۔

اب اس ٹیکنالوجی کو برطانیہ، جرمنی، اسپین، ڈنمارک، بیلجیئم، سویڈن اور دیگر ممالک میں استعمال کیا جائے گا جس سے آن لائن پیمنٹ کو ایک نیا رخ ملے گا۔ فی الحال امریکا میں صرف کارپوریٹ سطح کے افراد ہی یہ نظام استعمال کرسکتے ہیں اور اسے اگلے برس پوری دنیا میں ’’سیلفی پے‘‘ یا سیلفی ادائیگی کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔

 mastercard

کمپنی حکام کے مطابق ’’وہ ادایئگیوں کے ایسے نظام پر کام کررہے ہیں جس میں تحفظ اور سیکیورٹی تو موجود ہوں مگر وہ تیز رفتار اور آسان بھی ہو‘‘۔ بغیر چھوئے جانے والے کارڈز، موبائل پیمنٹس اور پہنے جانے والے آلات کی بدولت آن لائن شاپنگ کی شناخت اور خریداری میں ایک انقلاب آچکا ہے۔

loading...
 pay-with-a-selfie1
سیلفی پے میں صارف کو کیمرہ فون سے اپنی ایک صاف تصویر لینا ہوگی جو ماسٹر کارڈ کے ڈیٹا بیس میں موجود تصویر سے اسے ملائے گی اور اس کے بعد مطلوبہ رقم کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔ اس دوران پلک جھپکنے کو بھی کہا جائے گا جس سے سافٹ ویئر کو چہرہ پہچاننے میں مدد مل سکے گی اور یہ بھی کہ تصویر والے کا چہرہ اصلی ہے ناکہ کوئی ماسک۔  اس کے علاوہ فنگر پرنٹنگ کو استعمال کرنے والے سام سنگ اور آئی فون کے ذریعے بھی رقم کی لین دین کی ٹیکنالوجی پر کام ہورہا ہے۔ جب ہالینڈ میں اسے آزمایا گیا تو 10 میں سے 9 نے آن لائن پیمنٹ کے لیے پاس ورڈ کی بجائے بایو میٹرکس کا استعمال پسند کیا۔
 اکثر صارفین اب بھی پاس ورڈ کا خیال نہیں رکھتے اور 123456 جیسے پاس ورڈ اب بھی بہت زیادہ استعمال ہورہے ہیں جنہیں توڑنا اور ہیک کرنا آسان ہوتا ہے۔ اسی طرح فنگر پرنٹس بھی چوری کیے جاسکتے ہیں۔
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*