Home » خبریں » (Member of Central Executive Council Chair Bill formally resigned from PTI )تونسہ شریف۔ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل راشدہ فرحان پی ٹی آئی سے باقاعدہ مستعفی

(Member of Central Executive Council Chair Bill formally resigned from PTI )تونسہ شریف۔ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل راشدہ فرحان پی ٹی آئی سے باقاعدہ مستعفی

(Member of Central Executive Council Chair Bill formally resigned from PTI )

تونسہ شریف۔ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل راشدہ فرحان پی ٹی آئی سے باقاعدہ مستعفی

Picture-013-768x552 (1)

تونسہ شریف(نامہ نگار) ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل پی ٹی آئی راشدہ نسیم ملک , ممبرپنجاب کونسل و سابق ضلعی آرگنائزر تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان ملک فرحان بھٹہ ایڈوکیٹ واپنے دیگر 100 ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے احتجاجاً مستعفی ہو گئے یہ بات انہوں نے آج شام ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں ملک دشمن پارٹی ایم کیو ایم سے جو اتحاد کیا وہ نا قابل برداشت ہے اور ہم محب وطن کی حیثیت سے مزید پارٹی میں کام نہیں کر سکتے کیونکہ پارٹی اپنے منشور سے ہٹ گئی ہے شاہ محمود قریشی کے لابی کے

loading...

Picture-013-768x552
لوگوں نے جنوبی پنجاب میں پارٹی کو مکمل طور پر یرغمال بنا رکھا ہے وہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگ پارٹی میں گھس آئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ جنوبی پنجاب کی سطح پر عام آدمی پارٹی کی حیثیت سے کام کریں گے اور آئندہ این اے 171 پی پی 241 کے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ کراچی میں شرمناک اتحاد ہوا ہے جو کوئی بھی پاکستانی برداشت نہیں کر سکتا انہوں نے بتایا کہ ملک دشمن الطاف حسین اور ان کے کارکنوں کو فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے اور ان غداروں پر مقدمہ چلایا جائے انہوں نے کہا پی ٹی آئی عوام میں اپنی حیثیت کھو چکی ہے کیونکہ پارٹی میں جا گیر دار اور سرمایہ دار گھس آئے ہیں اور قربانی دینے والے عہدایداروں اور کارکنوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہ گ29/8/2016

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*