Home » Waseb News » Motorcycle snatching gang arrested Mucha Aode Gang

Motorcycle snatching gang arrested Mucha Aode Gang

 موٹر سائیکل چھیننے والا موچھا اوڈھ گینگ گرفتار

ماڈل پولیس اسٹیشن کی شاندار کاروائی

motorcycle-snatching-gang-arrested-mucha-aode-gange

لیہ : ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکاروائی،ماڈل پولیس اسٹیشن کی ماڈل کاروائی ،موٹرسائیکل لفٹراسلم موچھااوڈ 11رکنی گینگ گرفتار،11لاکھ75ہزار500 روپے مالیت کے 24موٹرسائیکل برآمدشہریوں کو مال ومتاع سے محروم کرنے والے ملزمان کو نشان عبرت بنایاجائے گا ۔ڈی پی اولیہ ۔ڈی پی او کی سربراہی میں جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ایس ایچ او سٹی ۔گینگ کو گرفتارکرنے اورموٹرسائیکل برآمدکرنے پر ڈی پی او کی طرف سے انعامات، قابل ستائش کارکردگی پر شہریوں کا ضلعی پولیس کوبھرپور خراج تحسین۔
motorcycle-snatching-gang-arrested-mucha-aode-gange

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے موٹرسائیکل لفٹر گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے بتلایاکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے لیہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی ہونے والی وارداتیں شہریوں اور پولیس کیلئے دردسربننے کے علاوہ ضلعی پولیس کیلئے ملزمان کی گرفتاری ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی جس کیلئے SHO سٹی کی سربراہی میں خصوصی انٹی موٹرسائیکل لفٹنگ اسکواڈتشکیل دیاگیا پولیس کی ان تھک محنت کے بعد بالآخر موٹرسائیکل لفٹر گینگ ٹریس آؤٹ ہوا ڈی پی او نے بتلایاکہ گرفتارہونے والا گینگ موچھااوڈگینگ کے نام سے مشہور تھاگینگ کاسرغنہ محمداسلم عرف موچھاجبکہ دیگر 2اہم رکن یاسر اتراء، ضمیرمڑل مختلف جگہوں پر پارک کئے گئے بغیرلاک والے موٹرسائیکل یاپھر ماسٹرKeyکے ذریعے لاک کھول کر موٹرسائیکل چوری کرلیتے تینوں ملزمان تقریباً ہرواردات مل کر کرتے جبکہ بقیہ وارداتوں میں گینگ کے دیگر 8ارکان کو شامل کرلیتے گینگ میں شامل ملزم محمدعمران تاحال مفرورہے

loading...

motorcycle-snatching-gang-arrested-mucha-aode-gange

ڈی پی او کہاکہ ملزمان کے قبضہ سے مختلف کمپنیوں کے 24موٹرسائیکل برآمدکرلئے گئے جن کی مالیت 11لاکھ 75ہزار 500روپے ہے ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں20مقدمات درج ہیں ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال ،عزت وآبروکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 24گھنٹے خدمات سرانجام دے رہی ہے گرفتارہونے والے ملزمان کیخلاف تمام شہادتیں اکٹھی کرکے چالان عدالتوں میں جمع کرائے جاکر ملزمان کو نشان عبرت بنایاجائے گاایس ایچ اوسٹی فرحت رسول نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کی سربراہی میں جرائم کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ11رکنی گینگ میں محمدیونس،محمدوسیم،عادل علی،فضل حسین،ناصر گیلانی،ملازم حسین،محمداصغر ،محمدعمران شامل ہیں گینگ کاسرغنہ ابھی تک ریمانڈجسمانی پر ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

motorcycle-snatching-gang-arrested-mucha-aode-gange

ڈی پی او نے گینگ کو گرفتارکرنے پر ایس ایچ او سٹی فرحت رسول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم میں شامل سب انسپکٹرمحمدعمرخان،محمدریاض،ہیڈکانسٹیبل محمداکمل،کانسٹیبلان مجاہدعلی،محمدحفیظ کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات دینے کے احکامات جاری کئے قابل ستائش کارکردگی پر شہریوں نے پولیس کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*