Home » Waseb News » Motorcycle snatching resistance bychrh resident killed

Motorcycle snatching resistance bychrh resident killed

تونسہ شریف-موٹر سائیکل چھیننے پر مزاحمت بیچھرہ کے رہائشی قتل

motorcycle-snatching2

motorcycle-snatching1

loading...

تونسہ شریف(نامہ نگار)قصبہ بیچھرہ کے نزدیک تین نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھیننے پر بیچھرہ کے رہائشی غلام یسین کوقتل کر دیا تفصیلات کے مطابق قصبہ بیچھرہ کے رہائشی غلام یسین جو کہ سے سعودی عرب سے حال ہی میں واپس آئے تھے کہ

آج اپنے آبائی قصبہ بیچھرہ میں موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ آگے تقریبا ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بیچھرہ کے نزدیک تین مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھیننے کے لیئے روکا نہ رکنے پر کلاشنکوف کا برسٹ مار کر غلام یسین کو ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر تونسہ پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے تونسہ ہسپتال بھجوا دیا گیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی علاقہ میں خوف ہو ہراس پھیل گیا ہے ادھر علاقہ کے عوام نے ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*