Home » Waseb News » Office attacked دفتر پر حملہ کیا ملزمان چھڑا کر لے گئے

Office attacked دفتر پر حملہ کیا ملزمان چھڑا کر لے گئے

تونسہ شریف۔ ایم پی اے سردار ممتاز بھٹو نے دفتر پر حملہ کیا ملزمان چھڑا کر لے گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا الزام

11111111111

q22w-768x949

loading...
 تونسہ شریف(نامہ نگار)مشتعل ہجوم نے محکمہ شکار کے دفتر پر حملہ کر کے غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کو چھڑا کر کے لے گئے اور ضبط کیا ہوا سامان بھی ساتھ لے گئے تفصیلات کے مطابق محکمہ شکار کے انسپکٹر وزیر احمد انسپکٹر منظور احمد انسپکٹر سعداللہ لغاری پر ایک پارٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے کوٹ قیصرانی میں چھاپہ مار کر عدنان قیصرانی ارسلان شکیل وغیرہ کو غیر قانونی طور پر بٹیر کا شکار کھیلنے پر پکڑا اور سامنان بھی قبضہ میں لے لیا ممبر پنجاب اسمبلی سردار ممتاز بھٹو قیصرانی نے محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ غازی خان کے حکام کو صورت حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ جرمانہ کے بعد پکڑے گئے شکاریوں کو چھوڑ دو لیکن انہوں نے مقامی ایم پی اے کا ٹیلی فون بھی نہ سنا اس کے بعد مشتعل لوگوں نے تونسہ میں محکمہ شکار کے دفتر پر حملہ کر دیا اور پکڑے جانے والے افراد کو اور ظبط کیا ہوا سامان بھی ساتھ لے گئے ممبر پنجاب اسمبلی سردار ممتاز بھٹو قیصرانی نے بتایا کہ محکمہ شکار تونسہ کو جو لوگ منتھلیاں دیتے ہین ان کو شکار کرنے دیتے ہیں اگر کوئی رشوت نہ یں تو ان کو پکڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ شکار کے افسران ,کو تبدیل کیا جائے ایس ایچ او تونسہ نصراللہ خان بابر نے بتیا کہ محکمہ شکار کے کسی بھی افسر نے اب تک مقدمہ کے اندراج کے لیئے درخواست نہیں دی ہے  5/9/2016

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*