Home » Waseb News » Office inaugurated عثمان بزدارنے اپنے دفتر کاافتتاح کر دیا

Office inaugurated عثمان بزدارنے اپنے دفتر کاافتتاح کر دیا

تونسہ شریف۔ یوسی بارتھی کے چیرمین کا عوامی رابطہ دفتر، سردار عثمان بزدار نے افتتاح کر دیا

 fff
تونسہ شریف(نامہ نگار)تمن بزدار سمیت پی پی 240 کے تمام تر مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ن لیگ کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کر رہی ہے یہ بات سابق ناظم ٹرایئبل ایریا سردار عثمان خان بزدار نے یونین کونسل بارتھی کا تونسہ میں کیمپ آفس کی افتتاحی تقریب کے بعد قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔
IMG-20160904-WA0048-768x576 IMG-20160904-WA0042-768x576
اور عوام سے مسلسل رابطہ مین ہوں سردار عثمان خان بزدار نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے تمام یونین نئی کونسلوں کو پانچ لاکھ اور پرانی یونین کونسلوں کو ایک لاکھ روپے فراہم کر رہی ہے یونین کونسل بارتھی کے چیئرمین احمد فاروق خان بزدار نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل بارتھی کا کیمپ آفس بنا دیا گیا ہے تاکہ یونین کونسل بارتھی کے عوام کے مسائل فوری طور پر حل کیئے جا سکیں انہوں نے کہا تمن بزدار میں صحت اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جا رہے ہیں اور لوگوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل حل کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہاIMG-20160904-WA0044-768x576
IMG-20160904-WA0050-768x576  IMG-20160904-WA0045-768x576

وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمن بزدار پنجاب کا پسماندہ علاقہ ہے لیکن اس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تمن بزدار کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے خصوصی گرانٹ فراہم کی جائے مسلم لیگ ن ٹرائیبل ایریا کے صدر احمد خان بزدار نے بتایا کہ ن لیگ کی حکومت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اب اسی وجہ سے عوام میں اس کی مقبولیت ہو چکی ہے اس موقع پر سردار عثمان خان بزدار نے یونین کونسل بارتھی کے کیمپ آفس کا افتتاح بھی کیا جس میں قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی4/9/2016

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*