Home » Waseb News » Our City Taunsa Sharif We’ll be clean MPA Khwaja ul Mehmood Fakhri

Our City Taunsa Sharif We’ll be clean MPA Khwaja ul Mehmood Fakhri

تونسہ شریف :    شہر ہمارا ہے ہم ہی صاف ستھرا کر یں گے

.ایم پی اے خواجہ نظام المحمود فخری

  khawa-nizam-1 ایم پی اے خواجہ نظام المحمود فخری

تونسہ شریف :  شہر ہمارا ہے ہم ہی صاف ستھرا کر یں گے ان خیالات کااظہار ایم پی اے خواجہ نظام المحمود فخری نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ شہر کو فلتھ ڈپو بنا دیا ہے کئی بار اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اور ٹی ایم او تونسہ سے ملاقات کی اور تونسہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر گفتگو کی اور پنجاب اسمبلی میں حلقہ کی پسماندگی کی آواز بلند کی مگر بیوروکریسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی جس پر ہم نے آج سے ہفتہ صفائی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پرائیویٹ ملازمین ‘گدھا ریڑھیاں اور ٹریکٹر ٹرالی کا اہتمام کر لیا ہے کل سے ہم چوک ہاشم پھر ہروارڈ سے صفائی کروائیں گے
khawaja-nizam-sb
khawaja-nizam1
ہمارے ہمراہ شہر کے کونسلر بھی موجود ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایم اے میں فنڈز ہونے کے باوجود غریب ملازمین کو تنخواہوں سے دور رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب ملازمین فاقوں کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا شہر میں گندے پانی کی وجہ سے چھوٹے بچے جوان بیمار ہورہے ہیں مگر حکومتی ارکانوں کو جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہاکہ ہم اگر حکومت میں ہوتے تو اپنے اختیار ات کا بھرپور استعمال کرتے مگر بدقسمتی سے حکومت ہمیں لفٹ بھی کراتی جس کی وجہ سے ہم نے اپنے شہر کو صاف کرنے کا خود پروگرام بنایا ہے انہوں نے کہا کہ شہرمیں صفائی کے بعد سکولوں ‘ہسپتالوں اور سڑکوں کے کنارے پودے لگائے جائیں گے اس موقع پرسٹی کونسلرخواجہ اللہ بخش ‘خواجہ غلام محمود‘ لالہ اعجازبزدار ‘غلام یٰسین آرائیں‘خاور جاویدگاڈی‘عامر حسنین ‘فقیر محمدبھٹہ ‘ملک وسیم کھوکھرسٹی کونسلرز‘نیاز احمدبزدار‘عبداللہ قلاتی اور موجود تھے ۔

مزید یہ خبر بھی پڑھیں  

 تونسہ شریف میں میگا سٹی پراجیک پر لاپرواہی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*