Home » خبریں » (Pakistan Zindabad MQM and Altaf M Long)تونسہ شریف-پاکستان زندہ باد ,ایم کیو ایم اور الطاف حسین مرد باد ریلی

(Pakistan Zindabad MQM and Altaf M Long)تونسہ شریف-پاکستان زندہ باد ,ایم کیو ایم اور الطاف حسین مرد باد ریلی

(Pakistan Zindabad MQM and Altaf M Long)تونسہ شریف-پاکستان زندہ باد ,ایم کیو ایم اور الطاف حسین مرد باد ریلی

Graphic1

تونسہ شریف (2016-8-25)تونسہ شریف میں چوک ہاشم سے کلمہ چوک تک پاکستان زندہ باد ایم کیو ایم اور الطاف حسین مرد باد ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی کلمہ چوک تونسہ شریف میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا مودی کے تما م دوست الطاف حسین اورایم کیو ایم جہاں بھی ہیں اور جس شکل میں بھی ہیں انہیں گرفتار کرکے کیفر کردارتک پہنچایا جائے مقد س سرزمین پر ان ناپاک وجودوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے خدمت گروپ کے صدر حافظ محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوکمزور کرنے کی سازش ہورہی ہے ایم کیو ایم اورالطاف حسین انڈیا اوررا کے اشارے پرپاکستان میں انارکی پھیلاناچاہتے ہیں ہم پاکستانی آرمی کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے بھی پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی وہ خود تباہ ہوا جے ایم سید تباہ ہوگیا اب الطاف بھی تباہ ہوگا پاکستان اسلام اورکلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی ٹارگٹ کلنگ ، میڈیا سیاست دانوں ، علماء کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں پر پابندی لگائی جائے ہم میاں نواز شریف

455

loading...

سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الطاف حسین اور ان کے حامیوں کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائے یہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں انہیں معاف نہیں کیاجاسکتا نواز شریف سپریم کورٹ میں جاکر ان کے خلاف رٹ دائر کریں ہم پاکستان آرمی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قربانیوں کی طویل داستان پیش کی ضرب عضب کراچی سے شروع کیاجائے پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے ،یو سی مورجھنگی کے چئیرمین حفیظ خان میرانی نے کہاکہ پاکستان میں بیھٹے ہوئے غدار ایم کیو ایم اوراس کے جلاوطن قائد پرپابندی لگائی جائے انجمن تاجران تونسہ کے صدرمحمد شریف نے کہاکہ ایم کیو ایم اور اس کاقائد الطاف حسین پاکستانی نمک کھاتے ہیں اورپاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں میں اپیل کرتا ہوں کہ پوری قوم جنرل راحیل شریف کاساتھ دے الطاف حسین کو کسی صورت معاف نہ کیاجائے ،جماعت اسلامی تونسہ کے راہنما معین احمد مونا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری پاکستانی قوم الطاف حسین کے خلاف ہے میں محب وطن قوم کو سلام پیش کرتاہوں پچھلے تیس سال سے پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی میں ساڑھے چھ ہزار ایم کیو ایم کے غنڈے پورے کراچی میں محب وطن پاکستانیوں کوقتل کرنے پرمعمور ہیں میں راحیل شریف سے مطالبہ کرتاہوں کہ ایم کیو ایم پرپابندی لگائی جائے، بشیر احمد خان کلاچی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شازش کے تحت ملک کوتوڑنے کی کوشش کرنے والوں کو بحیرہ عرب میں غرق کردیاجائے ایم کیوایم اورالطاف حسین ملکی سالمیت کے مخالف ہیں انہیں گرفتا ر کرکے پھانسی دی جائے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں اسے سیاسی مصلحت میں نہ لایاجائے اس جلسہ میں چئیرمین یوسی ڈونہ ملک منصور، چئیرمین یوسی مکول کلاں سعیداللہ خان گاڈی ,نذر کلاچیکے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی مظاہریں پاکستان زندہ باد الطاف حسین اورایم کیوایم مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*