Home » Waseb News » Paramedics protest

Paramedics protest

سروس سٹرکچر سے محروم رکھنے پر پیرامیڈیکل سٹاف کا احتجاج

paramedics-protest-the-lack-of-service-structure

تونسہ شریف(سٹی رپورٹر)احتجاج کرنے کے فوراً بعد ای ڈی او ہیلتھ نے سروس سٹریکچر منظور کر کے اس پر دستخط کر پیرا میڈیکل الائنس کو دے دیا گیا ‘پنجاب کے صرف ضلع ڈیرہ کے محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کو سروس سٹریکچر سے محروم رکھا گیا ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پیرامیڈیکل الائنس ملک عامر ‘جنرل سیکرٹری خبیب خان ‘تحصیل تونسہ صدر ملک عابد ‘جنرل سیکرٹری حافظ محمد رفیق ‘صدر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال حافظ عبدالرحیم بزدار‘نائب صدر احمدان بزداراور ملک نذر خان تحصیل صدر ٹرائیبل ایریا نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کے صرف ضلع ڈیرہ کے محکمہ صحت کے ملازمین کو سروس سٹریکچر سے محروم رکھا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ سکیل 1کے ملازمین کی 9ویں سکیل میں بھرتی کو یقینی بنایا جائے اور 16گریڈ میں ریٹائرمنٹ کی جائے اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے 2012ء کے بقایا جات اداکئے ایڈہاک پر ملازمین کو مستقل کیا جائے ‘پی آر ایس پی کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے

loading...

paramedics-protest-the-lack-of-service-structure

آخر میں انہوں نے کہا کہ پرسوں کوٹ چھٹہ میں ہمارے ملازمین نے کوٹ چھٹہ میں احتجاج کیا تھا کل تحصیل تونسہ میں جبکہ آج ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے ایم ایس ڈاکٹر طاہر کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ میں احتجاج نہ کرنے کی شدید مذمت کی جبکہ ڈاکٹر طاہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہمارے ہسپتال کے متعلقہ نہیں تھا اس لئے احتجاج کرنے کے لیے روکاگیا لیڈی ہیلتھ ورکر کی رہنما رقیہ بانو اور آسیہ خالد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیلتھ ورکر ز کو سروس سٹریکچر دیا جائے واضح رہے احتجاج کی وجہ سے تحصیل بھر کے تمام رول ہیلتھ سنٹر کو تالے لگادیئے گئے تھے جو غیر معینہ مدت تک بند رہنے کا امکان ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*