Home » Waseb News » People worried abundance of stray dogs in the city

People worried abundance of stray dogs in the city

 تونسہ شریف : شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات عوام پریشان

people-worried-abundance-of-stray-dogs-in-the-city

تونسہ شریف :  تونسہ شریف و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ،آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کتوں کی وجہ سے سکول سے آنے جانے والے بچے بچیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بچوں کو کاٹنے کے بہت سے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں کتوں کی وجہ سے بزرگوں اور بچوں کا شام کے وقت باہر نکلنا بھی محال ہو چکا ہے خصوصی طور پر منگڑوٹھہ روڈ پر یہ اوارہ  کتے ہر موٹر سائیکل  کے پیچھے بھاگتے ہیں جس سے ائے روز کئی ایکسیڈنٹ رو نما ہو تے رہتے ہیں

loading...

معززین علاقہ شہزاد احمد خان ملغانی،نذیر احمد خان ملغانی،ماسٹر کمپیوٹر محمد خلیل،علی فرینڈ کمپیوٹر محمد عارف، قاضی کمپیوٹر قاضی جلیل احمد،محمد خلیل،محمد اسماعیل،محمد آصف، احمد کمپیوٹر محمد علی،جواالنبی نے ضلعی انتظامیہ سے

مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔