Home » Waseb News » Prdan East Middle School Building in cracks

Prdan East Middle School Building in cracks

تونسہ شریف ۔ پڑدان شرقی میں مڈل سکول پڑدان شرقی کی عمارت میں دراڑیں

news-pk

loading...

تونسہ شریف ۔۔ سپیشل رپورٹر-یونین کونسل پڑدان شرقی میں مڈل سکول پڑدان شرقی کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو چکی ہے جس کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ خوف کے سائے میں بیٹھ کر علم کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں مقامی لوگوں حافظ نصیر احمد، محمد اعظم، حافظ غلام رسول، بشیر احمد نے بتایا کہ سکول کے فنڈز محکمہ تعلیم ڈیرہ غازیخان کے افسران بالا کی ملی بھگت سے خرد برد کر لئے ، سکول کی عمارت کے بیرونیحصہ کو رنگ روغن کرکے چمکا دیا گیا مگر دیواروں کے اندر دراڑیں صاف نظر آرہی ہیں جوکہ بارش ہونے کی صورت میں ٹپکتی رہتی ہیں مذکورہ سکول کی عمارتیں جہاں مخدوش ہو چکی ہیں وہاں دیگر سہولتیں بھی نا پید ہیں جس میں پینے کا صاف میٹھا پانی بھی سکول سٹاف اورطلباء کو میسر نہیں سکول سٹاف طلباء اور اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی خستہ حال عمارات کی مرمت ودیگر بنیادی سہولتیں میسر کی جائے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*