River fish fishermen have said the attack

دریا کی مچھلیوں نے ماہی گیر پردھاوا بول دیا

fishermen-have-said-the-attack

مچھلیوں نے ماہی گیروں پر یلغار کردی جس سے وہ بدحواس ہوگئے۔

لندن: ماہی گیری ایک اچھا مشغلہ اور پیشہ بھی ہے لیکن کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ اس طرح کبھی ماہی گیر مچھلیوں کے چنگل میں بھی پھنس سکتا ہے جس طرح اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

fishermen-have-said-the-attack1

خیال ہے کہ یہ ویڈیو جنوب مشرقی ایشیا کی ہے جس میں دو ماہی گیر کسی ندی یا دریا کنارے جال کو سیدھا کرکے مچھلیوں کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔اس کے بعد چند مچھلیاں پانی کے باہر سے چھلانگیں لگاتی ہیں اور جال پر اپنا دباؤ بڑھاتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دم سیکڑوں مچھلیوں کی یلغار شروع ہوجاتی ہے اور بد حواس ماہی گیروں کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں۔

اس تگ و دو میں کچھ مچھلیاں جال میں پھنس جاتی ہیں لیکن بہت سے مچھلیاں باہر چلی گئی ہیں۔ اس کےعلاوہ مچھلیاں دونوں ماہی گیروں کے منہ پر بھی جالگتی ہیں۔  یہ ایک عجیب و غریب مظہر ہیں جس میں مچھلیاں خود جال کی طرف لپک کر اس پر زور ڈالتی نظر آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں