Home » خبریں » Samsung Galaxy Note 7 sales and production was shut down completely

Samsung Galaxy Note 7 sales and production was shut down completely

سام سنگ نے گیلکسی نوٹ 7 کی فروخت اور پروڈکشن مکمل طور پر بند کردی

note-7-sales-and-production

سام سنگ گیلکسی سیریز کے نئے موبائل میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔فوٹو؛ فائل

واشنگٹن: سام سنگ کمپنی نے گیلکسی نوٹ سیون موبائل فون کی فروخت اور پروڈکشن  مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں گیلکسی نوٹ سیون فون کے ازخود بھڑک کر جلنے اور راکھ ہونے کے کئی واقعات کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ ’’ جزوی طور پر‘‘ اس مسئلے کا حل تلاش کریں گے لیکن اس کے بعد ہی کہا گیا ہے کہ گیلکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن کو مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ حتمی ہے۔

loading...
 note-7-sales-and-production

سام سنگ کے مطابق اگست میں لانچ کیے جانے والے اس فون کو لوگوں نے بہت سراہا تھا لیکن چند روز بعد کئی درجن صارفین نے شکایت کی ان کے فن جل کر بھسم ہورہے ہیں اور اس سے قبل آگ پکڑلیتے ہیں۔

 ان واقعات کے ایک ہفتے بعد سام سنگ نے فون تبدیل کرنے کی اسکیم شروع کی لیکن ان میں سے بھی بعض فون میں وہی شکایت دیکھی گئی تھی۔ امریکا میں فون تبدیل کرنے کا یہ پروگرام پیش کردیا گیا ہے لیکن یورپ میں ابھی شروع ہونا باقی ہے۔ لیکن اب بھی سام سنگ نے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔  اگلے برس فروری میں گیلکسی ایس 8 اور گیلکسی ایس 8 ایج ریلیز کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*