Home » خبریں » Second day of day-night Test batting in the first innings Pakistan

Second day of day-night Test batting in the first innings Pakistan

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

second-day-of-day-night-test-batting1-2

اظہر علی نے ڈبل سنچری بنا کر کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ فوٹو

دبئی: پاکستان نے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایک وکٹ کے نقصان پر 279 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ 

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 279 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اس دوران اسد شفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم اظہر علی نے کیرئیر کی دوسری  ڈبل سنچری اسکور کی اور وہ پنک بال سے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جب کہ وہ پاکستان کی جانب سے کریئر کے پہلے 50 میچوں میں 11 سنچریاں بنا کر حنیف محمد، یونس خان اور محمد یوسف کےبعد تیسری پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم نے اپنی پہلی ہی ٹیسٹ اننگز میں نصف سنچری بنائی تاہم وہ سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 69 رنز پر پویلین لوٹ گئے جب کہ اظہر علی 270 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

loading...
 second-day-of-day-night-test-batting1-1

اس سے قبل میچ کا ٹاس کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ بلے باز اظہرعلی اور سمیع اسلم نے پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو 215 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جب کہ پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 279 رنز بنالیے تھے، سمیع اسلم 90 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

 second-day-of-day-night-test-batting2دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ اب تک 16 میچز میں 95 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور اگر وہ اس ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کم ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی سنچری بنانے والے پہلے بولر بننے کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کررہی ہیں۔ اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

 واضح رہے پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*