Home » خبریں » Smart ‘ belt آپ کی صحت کا خیال رکھنے والی اسمارٹ ’’بیلٹ‘‘ تیار

Smart ‘ belt آپ کی صحت کا خیال رکھنے والی اسمارٹ ’’بیلٹ‘‘ تیار

سام سنگ کی جانب سے تیار کردہ اسمارٹ بیلٹ کو ’’ویلٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ سام سنگ

597004-weltinside-1472824542-298-640x480

لندن:سام سنگ کمپنی نے سینسر سے لیس ایک بیلٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جو نہ صرف کمر کی چوڑائی بلکہ آپ کی ورزش اور کھانے کی عادات کو نوٹ کرسکے گی۔

maxresdefault

اسے بیلٹ کی بجائے ویلنیس بیلٹ یعنی ’’ویلٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو آپ کے کھانے پینے کی عادات، پیٹ بڑھنے کے عمل اور اٹھائے جانے والے قدموں کو بھی گنتی ہے۔ آئندہ سال جنوری میں اسے کنزیومر الیکٹرانکس شو ( سی ای ایس) میں پیش کیا جائے گا۔ اسے سام سنگ کی ’’سی لیب‘‘ کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

loading...

weltsmart

آپ کی فٹنس کا خیال رکھنے والی بیلٹ باآسانی پہنی جاسکتی ہے۔ اس میں ایک پیڈو میٹر ( قدم پیما) بھی ہے جو آپ کے چلے جانے والے قدموں کو نوٹ کرتا ہے اور یہ بھی بتاتا ہے کہ آج آپ کتنی دیر تک بیٹھے رہے۔

download (2) download (1)

 

اس کے علاوہ بلٹ کمر کی چوڑائی میں معمولی کمی بیشی سے بھی آگاہ کرتی ہے کیونکہ کمر بڑھنے سے صحت کے طرح طرح کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ بلٹ کے بکل میں لگا مقناطیسی ویسٹ سینسر 28 سے 44 انچ کمر والے حضرات کے لیے مناسب ہے اور یہ معمولی کمی بیشی بھی نوٹ کرتا ہے۔

weltmain

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*