Home » خبریں » Submit arms and get free pizza اسلحہ جمع کرائیں اور پیزا مفت پائیں

Submit arms and get free pizza اسلحہ جمع کرائیں اور پیزا مفت پائیں

اسلحہ جمع کرائیں اور پیزا مفت پائیں، امریکی کمپنی کی انوکھی پیشکش

598578-gunsforpizza-1473004798-179-640x480

امریکی پیزا کمپنی غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کے بدلے پیزا دے رہی ہے

  انڈیانا پولیس 

امریکا میں گزشتہ تین عشروں سے لذیذ اور خوش ذائقہ پیزا فروخت کرنے والی کمپنی ڈی اینڈ سی نے جرائم میں کمی کے لیے ایک دلچسپ پیشکش کی ہے جس کے تحت اگر کوئی ان کے پاس پستول اور دوسری ہینڈ گن جمع کرائے گا تو اسے غیرمعمولی طور پر تیار کردہ ایک بڑا پیزا مفت میں دیا جائے گا۔

pizza-web-thumb-1 download (1)

loading...

امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں ایک عام سے پستول کی قیمت سیکڑوں ڈالر جب کہ پیزا چند ڈالر کا آتا ہے، اس لئے اسلحے کے بدلے پیزا کی پیشکش بظاہر مضحکہ خیز لگتی ہے  لیکن پیزا کمپنی کے مالکان کا کہنا ہے کہ کئی گاہکوں نے اسلحہ جمع کراکر اس کے بدلے بخوشی پیزا لیا ہے اور اس اسلحے کو  پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔ اب تک پستول کے بدلے پیزا کی آفر کو پولیس کی جانب سے باقاعدہ اجازت نہیں دی گئی ہے لیکن اس سے قبل ہی لوگ پستول جمع کراکر پیزا حاصل کررہے ہیں۔

guns-for-pizza

یک پیزا برانچ کے مالک ڈونلڈ ڈینسی نے بتایا کہ اسلحے کی وجہ سے کئی علاقے میدانِ جنگ بنے ہوئے ہیں۔ ان جرائم میں زیادہ تر جذباتی اور کم عمر نوجوان ملوث ہوتے ہیں اور گن کے بدلے پیزا ان کی جان بچانے کی ایک تدبیر ہے۔ ان کے پاس 14 سے 18 برس کے لڑکے بھی اسلحے کے بدلے پیزا لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ انڈیانا پولس امریکا کے 10خطرناک ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں 2015 میں قتل کی شرح سب سے بلند تھی یعنی اوسطاً ایک لاکھ شہریوں میں سے 16 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*